ایچ ڈی پی نے ہمیشہ بلا تعصب کوئٹہ کے شہریوں کی خدمت کرکے ثابت کیا ہے یہ کہ جماعت حقیقی معنوں میں رواداری اور بھائی چارہ پر یقین رکھتی ہیں،ایچ ڈی پی

  • July 30, 2018, 11:32 pm
  • National News
  • 28 Views

کوئٹہ(پ ر) ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے مرکزی بیان میں پی بی 26 اور پی بی 27 سے ناکام ہونے والے امیدواروں اور ان کے حمایتوں کی طرف سے انتخابات میں پارٹی پر دھاندلی کے الزامات پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا کہ حقائق کو چھپانا اور پارٹی کی اکثریتی رائے قبول نہ کرنا بھی ایک بیماری ہے ایسی ذہنی مریضوں کو اپنے علاج کی طرف سے زیادہ توجہ دینی چاہئیں پارٹی کے متعلق زیادہ ٹینشن لینا بھی درست نہیں ، بیان میں کہا گیا کہHDP کے ساتھ دو مرتبہ بد ترین دھاندلی ہوئی پارٹی کا مینڈیٹ چرایا گیا اور کچروں کے ڈھیر میں پھینک کر آگ لگا دی، اس وقت بھی پارٹی امیدوار کو اکثریت حاصل تھی اور آج بھی اس سے کئی گنا زیادی اکثریت حاصل ہے ،واویلامچانے والے اصل میں اس وجہ سے پرشیان ہے ، کہ پارٹی کے نو منتخب نمائندئے عوام کے مسائل کے حل کیلئے پر عزم ہیں اور پارٹی کی تاریخ بھی اس بات کی نشاندہی کرتا ہیں کہ ایچ ڈی پی نے ہمیشہ بلا تعصب کوئٹہ کے شہریوں کی خدمت کرکے ثابت کیا ہے یہ کہ جماعت حقیقی معنوں میں رواداری اور بھائی چارہ پر یقین رکھتی ہیں اب چونکہ عوام کی اکثریت نے نہ صر ف پارٹی کے نامزد امیدواروں کو ووٹ دے کر کامیاب کردیا بلکہ 25جولائی کو اپنے ووٹوں کی حفاظت کا فریضہ بھی انجام دیا اس کے بعد عوام کے نو منتخب نمائندؤں کا عزم ہیں کہ وہ کارکردگی اور خدمت کا ایک معیار قائم کریں گے،اب اس بات سے پرشیان عناصر اب واویلا کر رہے ہیں کہ دھاندلی ہوگئی ہیں انھیں چاہیں کہ وہ پارٹی جلسوں اور انتخابی مہم کے دوران کوئٹہ کے شہریوں کی بھر پورحمایت و تعاون کا بھی ملاخطہ کر یں، انھیں شور مچانے کی بھی ضرورت نہیں رہے گی،بیان میں کہا گیا کہ اب ہم عوام کے سامنے گزشتہ حکومت کے دور میں کوئٹہ شہر اور سابقہ پی بی II کے مسلط نمائندئے کی پوری کارستانی لائیں گے کہ کس طرح کی خیانت اور جرم کا ارتکاب کیا گیا ہے، ایک کروڈ کی لیٹرین اور 3کروڈ کی پانی کے ایک ٹینکی،سکالر شپ،سپورٹس،صحت اور ترقیاتی اسکیموں کی مد میں ہونے والی تمام بے قاعدگیاں اور کرپشن سے عوام کو آگاہ کریں گے، سرکاری ٹیوب ویل پر قبضہ اور پانی فروخت کرنے کے حقائق سے عوام کو آگاہ کریں گے،انہیں انتظار کرنا چاہیں کیونکہ ابھی تو پارٹی شروع ہوئی ہے ،بیان میں پارٹی کی شاندار کامیابی کو عوام ، کارکنوں اور حمایتیوں کی محنت اور قیادت کی پلاننگ کا نتیجہ قرار دیا