چاغی ، غیر قانونی طورپر ایران میں داخل ہونیوالے 129پاکستانی ایف آئی اے کے حوالے

  • July 30, 2018, 11:32 pm
  • National News
  • 68 Views

چا غی(نامہ نگار)بغیر سفری دستا ویزات کے ایرا نی سرحدی حدود میں داخل ہو نے والے 129پاکستانیوں کو گرفتا ری کے بعد تفتان انتظامیہ کے حوالے کردیا گیا ہے۔ اطلا عات کے مطا بق پیر کے روز ایران بدر کئے جا نے والے ایک سو 29پا کستانی با شندوں کو ایرانی حکام کی جا نب سے تفتان انتظا میہ کے حوا لے کر دیا گیا ہے جن کے متعلق بتا یا جا رہا ہے کہ مذکو رہ افراد ایران کے راستے روزگا ر کی تلا ش میں یو رپی مما لک کو جا نا چا ہتے تھے تا ہم ایرا نی سرحدی حدود میں داخل ہو نے کے بعد انہیں ایرا نی سیکورٹی فورسز نے دھر لیا گرفتار افراد سے تفتان لیویز نے تفتیشی شروع کر دی ہے بلکہ انہیں عدالت میں پیش کر کے جر ما نہ اور قید کی سزائیں سنا ئی جا ئیں گی ۔