پشین ، تحصیلدار پر حملے کے ملزم کو سزا

  • July 30, 2018, 11:31 pm
  • National News
  • 94 Views

پشین (نمائندہ خصوصی)انسداد دہشت گردی عدالت بمقام پشین کے جج جناب عبدالمجید ناصر نے غیر قانونی اسلحہ رکھنے ،سرکاری گاڑی کو نقصان پہنچانے ،تحصیلدار پر حملہ کرنے اور کلاشنکوف سے زخم پہنچانے کے دو علیحدہ علیحدہ مقدمات میں ملزم شمس اللہ ولد معروف ساکن چمن کو مجموعی طور پر 35 سال قید اور دس ہزار روپے جرمانے کی سزا کا حکم سنایا گیا جبکہ شریک ملزم محمود کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے بری کیا گیا سرکار کی جانب سے مقدمے کی پیروی عظمت ترین نے کی۔