جمعیت کا آج ژوب ڈی آئی خان قومی شاہراہ کو بند کرنے کا اعلان

  • July 30, 2018, 11:31 pm
  • National News
  • 128 Views

کوئٹہ(پ ر) جمعیت علما ء اسلام کے صوبائی ترجمان سیدجانان آغانے کہاہے کہ حلقہ پی بی 1پرجمعیت علماء اسلام کے امیدوارحاجی محمدحسن شیرانی نے کامیابی حاصل کی لیکن دودن تک نتائج کوروکنے کے بعدمخالف امیدوارکی کامیابی کااعلان کیاگیاجس کوجمعیت نے مستردکردیااوراس کے خلاف آج منگل کوصبح سات بجے ژوب،ڈی آئی خان روڈکوبندکردیاجائے گاانہوں نے کہاکہ مجموعی طورپرجمعیت نے بلوچستان میں قومی اسمبلی کی 9نشستوں پرکامیابی حاصل کی لیکن بعدمیں چارنشستیں واپس لی گئیں جبکہ اس کے باوجودپانچ نشستوں کے ساتھ بلوچستان کی سب سے بڑی پارلیمانی پارٹی کے طورپرجمعیت علماء اسلام ابھری انہوں نے کہاکہ عوام نے جمعیت پربھرپوراعتمادکااظہارکیااورصوبائی اسمبلی کی 16نشستوں پرجمعیت کے امیدواوں نے کامیابی حاصل کی لیکن بعدمیں حلقہ پی بی 1شیرانی کم موسی خیل،لورالائی،چمن،زیارت ،کچلاک،خضداراورمنگوچرکی نشستوں پرجمعیت کی جیت کوشکست میں تبدیل کردیاگیااورسوسے کم ووٹوں سے جمعیت کے امیدواروں کوہرایاگیاانہوں نے کہاکہ اس باربدترین دھاندلی ہوئی اورمنظم طریقے سے ایک جماعت کوجتوایاگیاتمام سیاسی جماعتوں نے الیکشن کومستردکردیااوراس کے خلاف قائدجمعیت مولانافضل الرحمن کی کوششوں سے گرینڈاپوزیشن الائنس بن کرپی ٹی آئی حکومت کوٹف ٹائم دینے کافیصلہ کیاہے جس کاخیرمقدم کرتے ہیں پاکستان میں شفاف الیکشن کے انعقاداورخفیہ طاقتوں کی مداخلت کے خلاف تمام جماعتیں مل کرتحریک شروع کرے گی جس کے دوررس نتائج برآمدہوں گے۔