کوئٹہ ،گوادر، پرتشددواقعات میں دو افراد جاں بحق2لاشیں ملیں

  • July 30, 2018, 11:31 pm
  • National News
  • 110 Views

کوئٹہ (کرائم رپورٹر) صوبائی دارلحکومت کوئٹہ اور گوادر میں پرتشدد واقعات میں دو افراد جاں بحق 6زخمی دوافراد کی لاشیں ملیں تفصیلات کیمطابقمغربی بائی پاس پشتون باغ خروٹ آباد کے علاقے میں دو گروہوں میں تصادم ہوا جس کے نتیجے میں کلا خان اورعبداللہ جاں بحق ہوگئے جبکہ تصادم میں ولی جان ،حاجی عبدالغفور ،عنایت ،خوشدل خان اور ناظم زخمی ہوگئے ،جاں بحق اور زخمی ہونیوالوں کو فوری طورپر سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کردیا گیا جہاں پر لاشیں ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی مزید کارروائی پولیس کررہی ہے۔دریں اثناء کوئٹہ کے علاقے تھانہ شالکوٹ کی حدود میں ہزار گنجی سے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی جس کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا جس کی شناخت اللہ ڈنہ سکنہ گھوٹکی سندھ سے بتایا جاتا ہے اسی طرح گوادر کے علاقے ایونیو ایریا کے قریب سے ایک شخص کی گولیوں سے چھلنی لاش برآمد لاش ہسپتال منتقل کر دی گئی جس کی شناخت کفایت سکنہ دشت کے نام سے کی گئی مقتول کے سر پر گولی کا زخم ہے لاشیں ضروری کا رروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی گئی مزید کا رروائی متعلقہ پولیس کر رہی ہے۔