بی این پی کی مرکزی کابینہ کا اجلاس سرداراختر جان مینگل کی صدارت میں منعقد

  • July 29, 2018, 10:57 pm
  • National News
  • 461 Views

کوئٹہ (پ ر) بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی کابینہ کا اجلاس زیر صدارت سردار اختر جان مینگل خاران ہاؤس کوئٹہ میں منعقد ہوا جس میں پارٹی کے مرکزی عہدیداروں نے شرکت کی اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال اور بلوچستان اور ملکی سطح پر سیاسی معاملات اور اہم امور زیر غور لائے گئے پارٹی کی مرکزی کمیٹی کا ا اجلاس آج30جولائی کو صبح 10بجے کوئٹہ میں منعقد ہو گا اجلاس میں انتخابات کے بعدکے معاملات زیر غور لائے جائیں گے بیان میں تمام اراکین کو سختی سے ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنی شرکت کو یقینی بنائیں ۔