جے یوآئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی وفد کے ہمراہ پیپلزپارٹی کے اہم رہنماؤں کی ملاقات

  • July 29, 2018, 10:57 pm
  • National News
  • 123 Views

اسلام آباد+کوئٹہ(پ ر) جمعیت علما ء اسلام کے سربراہ مولانافضل الرحمن سے پاکستان پیپلزپارٹی کے وفدنے ملاقات کی وفدمیں سابق وزیراعظم سیدیوسف رضاگیلانی،راجہ پرویزاشرف،سیدخورشیدشاہ،قمرالزمان قاہرہ اورشری رحمان شامل تھے وفدنے انتخابی صورتحال اورالیکشن کمیشن سے متعلق معاملات پرتبادلہ خیال کیا،ملاقات میں جمعیت اورپیپلزپارٹی کے رہنماؤں نے متفقہ طورپرالیکشن کمشنرسے مستعفی ہونے کامطالبہ کیااورالیکشن نتائج کومستردکردیادرین اثناء قائدجمعیت مولانافضل الرحمن کی صدارت میں مرکزی مجلس شوری کااجلاس ہواجس میں موجودہ ملکی صورتحال،انتخابات اوراے پی سی کے فیصلوں پرغورکیاگیااجلاس میں مولاناعبدالغفورحیدری،مولاناعصمت اللہ،مولاناعبدالواسع،سیدفضل آغاسمیت چاروں کے رہنماوں نے شرکت کی اجلاس میں اہم فیصلے کئے گئے ،اجلاس سے مولانافضل الرحمن نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ الیکشن نتائج کوہم مستردکرتے ہیں ایک سازش کے تحت ایک جماعت کوجتوایاگیاالیکشن کمیشن اورنگران حکومت شفاف انتخابات منعقدکرانے میں ناکام رہے جس کے خلاف بھرپورتحریک چلائیں گے۔