اسلامی اصولوں پر عمل سے ملک وقوم کی ترقی ممکن ہے ، خرم شہزاد

  • July 29, 2018, 10:36 pm
  • National News
  • 121 Views

کوئٹہ (خ ن )نگر ان صوبائی وزیر اطلاعا ت و ترجمان بلو چستان حکومت ملک خرم شہزاد ،نگران صوبائی وزیر سوشل ویلفئیر محترمہ فرزانہ کریم بلو چ سابق صوبایی وزیر بابو امین عمرانی ودیگرکے اعزاز میں گذشتہ روز پیر خالد سلطان حق باہو کی جانب سے عشائیے کا اہتمام کی اگیا اس موقع پر شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے ملک خرم شہزاد نے کہا کہ نگران صوبائی حکومت نے اپنے مینڈیٹ کے مطابق بروقت الیکشن کرواکے اس اہم ذمہ داری کو جس طرح سے احسن طریقے سے پورا کیا یہ امر باعث تقلید ہے کہ ہمارے نئے منتخب نمائندے اپنے منشور کے مطابق عوام سے کیے گئے وعدوں کو پورا کرنے کیلئے ہرممکن کوشش کریں ملک خرم شہزاد نے کہاکہ پیر خالد سلطان حق باہوجیسے روحانی شخصیات اپنے وسیع حلقہ احباب میں جہاں عوامی نمائندے بھی ان کے مرید ین میں شامل ہیں لہذا اگر ہمارے اکابرین ان عوامی نمائندوں کو اپنے واعظ ونصحیت میں اس بات پر زور دیں کہ یہ نمائندے ایوانوں میں جاکر ملک و قوم کی ترقی کیلئے اگرسنجیدہ اقدامات کریں گے تو کوئی وجہ نہیں کہ دور جدید کے چیلنجوں سے نبردآذماہوئے میں ہمیں کسی بات قسم کی کوئی مشکل پیش آسکے اس موقع پر پیر خالد سلطان نے اسلامی قدروں کی اہمیت اور معاشرتی ذمہ داریوں کو پورا کیے جانے کے حوالے سے اس بات کا احساس دلایا کہ معاشرے کا ہرفرد اسلامی اصولوں کے تحت اپنی ذمہ داری پوری کرے تو کوئی وجہ نہیں کہ ملک وقوم کی ترقی میں کوئی روکاوٹ آسکے۔