پی بی41میں دھاندلی کا نوٹس لیاجائے ، مجیب محمد حسنی

  • July 29, 2018, 10:36 pm
  • National News
  • 182 Views

کوئٹہ (آن لائن) سابق صوبائی وزیر اور بی اے پی کے پی بی 41 سے امیدوار میر مجیب محمد حسنی نے کہا ہے کہ پی بی 41 کے آر او نے تمام قوانین کی دھجیاں اڑا کر میرے مخالف امیدوار کو زبردستی 219 ووٹ سے کامیاب قرار دیا انہوں نے کہا کہ میں الیکشن اکثریت سے جیت رہا تھا کہ آر او کی ملی بھگت سے مذہبی جماعت کے امیدوار نے دہشت گردوں بدمعاشوں اور مختلف گروپوں کو آر او کے آفس کے باہر جمع کیا اور آر او کے آفس کی چار دیواری کے اندر سے رات بھر اپنے قبضہ میں لیا اور صبح تک جیتنے والے پولنگ اسٹیشنوں کے رزلٹ پریذائڈنگ افسروں کے ذریعے آئے پہلے آر او آفس کی چار دیواری میں یہ غنڈے ان کے فارم 45 چیک کرتے اور کئی کے وہیں پر تبدیل کرتے اندر آر او کے آفس میں بھیجتے یہاں تک کہ دو پولنگ اسٹیشن کے پریذائڈنگ افسروں کو اندر لے گئے اور تین سو سے زائد میرے حق میں ڈالے گئے دوست دونوں کو رزلٹ میں شامل نہیں کیا گیا اور آر او نے نہایت جانبداری اور بے ایمانی کا مظاہرہ کرتے ہوئے قانون کی دھجیاں اڑا کر میرے مخالف امیدوار کو 219 ووٹوں سے کامیاب قرار دیا اس زیادتی اور جعلسازی پر حلقے کے ہزاروں لوگوں نے دو دنوں تک آر او کے آفس کے باہر پرامن دھرنا دیا اور جعلسازی جانبداری اور غیر قانونی طریقے سے مرتب کئے گئے نتیجے کے خلاف مظاہرہ کیا اور مطالبہ کیا پشگو اور سراپ کے تین سو سے زائد دوست ووٹوں کے نتیجے میں شامل کیا جائے اور قانون کے مطابق دوبارہ گنتی کا حق دیا جائے۔