سیاسی کشمکش کا فائدہ ملک دشمن عناصر کو ہوگا، جے یوآئی

  • July 29, 2018, 10:35 pm
  • National News
  • 106 Views

کوئٹہ (پ ر)جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے امیرمولاناولی محمد ترابی‘ جنرل سیکرٹری حاجی سازالدین‘ مولاناولی محمد ترابی،حاجی عبدالباری اچکزئی،حاجی عبدالصادق،مولاناخدائے دوست ‘ مفتی رحمت اللہ اورحاجی نورگل خلجی نے اخباری بیان میں کہاکہ جن سیاسی پارٹیوں کے امیدواروں کی رات منت سماجت میں اور دن انتخابی سرگرمیوں میں گزرتا رہا سیاسی صفوں میں ایسے حضرات کا احتساب ہوناچاہئے انہوں نے کہاکہ جس وقت سیاسی قوتیں اپنے کرداراورعوامی قوت کیبل بوتے پرجی رہے تھے وہ دورسیاسی تاریخ کا سنہراباب شمارہوتاہے انہوں نے کہاکہ سیاسی قوتوں کوجمہوریت کیلئے کرداراداکرناچاہئے انہوں نے کہاکہ ہم فوج کو سرحدات اورملک کی دفاع کیلئے مظبوط دیکھنا چاہتے ہیں لیکن دفاعی اداروں کوسیاسی میدان میں الجھانے والی قوتیں ملک کیلئے اچھا نہیں کررہے ہیں انہوں نے کہاکہ جس وقت ملک کے اندرسیاسی قوتیں منظم اورطاقتورتھی اس وقت ملک ہر اعتبارسے محفوظ تھا اوربیرونی قوتوں کے دباؤسے آزادتھا انہوں نے کہاکہ فوج کو اپنے معاملات اور سیاسی قوتوں کو اپنے معاملات پر توجہ دینے کی ضرورت ہے انہوں نے کہاکہ ملک دشمن قوتوں کا اس میں فائدہ ہے کہ ہم سب سیاسی میدان میں مصروف رہیں اورملکی حساس معاملات پرتوجہ کمزورہو۔