پی بی گیارہ کی نشست پر بدترین دھاندلی کی گئی ، صادق عمرانی

  • July 29, 2018, 10:35 pm
  • National News
  • 126 Views

منجھو شوری ( نامہ نگار )پی بی 11 نصیرآباد 1 ڈیرہ مراد جمالی کم چھتر کی 51 پولنگ اسٹیشن کے پریذائڈنگ آفیسران کو ایک ہی رات میں تبدیل کرکے دھاندلی کی بنیاد رکھی گئی پیپلزپارٹی کے امیدوار میر محمد صادق عمرانی اور پی ٹی آئی کے میر شوکت بنگلزئی کا مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب ڈیرہ مراد جمالی پولنگ ایجنٹس نے 8606 میرے اور میر سکندر خان عمرانی کے 8429 ووٹ حاصل کرنے کا نوٹ کروایا اسطرح 177 سے میری جیت کو ہار میں تبدیل کیا گیا میر محمد صادق عمرانی الیکشن کمیشن آف پاکستان حلقہ پی بی 11 نصیرآباد 1 اور حلقہ پی بی 12 نصیرآباد ll پر خاص کر خواتیں ووٹرز کے فنگر پرنٹ کے ذریعے چیک کروائیعوام کے مینڈیٹ کو چرایا گیا الیکشن سے کچھ روز قبل ہم نے میڈیا کے ذریعے 8 ہزار جعلی شناختی کارڈ بنانے کا بتایا گیا۔ہم بھی پاکستانی اور اس ملک کے استحکام کے ہامی ہیں چیف الیکشن کمیشن، چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان سے انصاف کے تقاضوں کو پورا کرنے کے لیے تحقیقات کروائے انصاف کے حصول کے لئے بلوچستان ٹریبونل، ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ تک تمام دستاویزات کے ساتھ رجوع کریں گے۔