چور راستے سے اقتدار تک پہنچنے والے گوادر کے عوام کے خیرخواہ نہیں ،میر یعقوب بزنجو

  • July 29, 2018, 10:32 pm
  • National News
  • 125 Views

گوادر(نامہ نگار)غیر ملکیوں کے تعاون اور ووٹوں سے عوامی مینڈیٹ پر ڈاکہ کامیابی نہیں ناکامی ہے چور راستے سے اقتدار تک پہنچنے والے گوادر کے عوام کے خیرخواہ نہیں جو لوگ عوام کے مینڈیٹ پرٍ ڈاکہ ڈال سکتے ہیں وہ عوام کے حقوق پر بھی شب خون مارنے سے گریز نہیں کریں گے عوام کے مینڈیٹ کو لٹیروں سے واپس لینے کیلئے تمام قانونی اور جمہوری راستے اختیار کئے جائیں گے ان خیالات کا اظہار بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنما میریعقوب بزنجو نے اپنے رہائش گاہ پر پارٹی ورکروں کی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا میریعقوب بزنجو نے اپنے خطاب میں کہا بی این پی مینگل خود کو جمہوری سیاسی جماعت کہتے ہے مگر پی بی 51 کے انتخابات میں بی این پی کے امیدوار نے تمام جمہوری اصولوں کو پامال کرکے اقتدار تک پہنچنے کیلئے چور راستے کا انتخاب کیا الیکشن میں اپنے من پسند پریزائیڈنگ افسران کو تعینات کراکر ان کی مدد سے گوادر کے عوام کے مینڈیٹ پر شب خون مارا ہے دوسروں پر اسمگلر کا الزام عائد کرنے والا بی این پی مینگل کا امیدوار انسانی اسمگلر نکلا جس نے پڑوسی ملک ایران سے شپکی طرز پر چور راستے سے ایک مہینے کے اندر ھزاروں ایرانیوں کو بارڈر کراس کراکر ان کے ووٹ کاسٹ کرائے تو دوسری جانب پاک آرمی اور ملکی دفاعی اداروں پر انگلی آٹھانے والے میرحمل کلمتی اور اس کے کارندوں نے تمام انتخابی قوانین اور آئین پاکستان کے خلاف ورزی کرکے گوادر کے شہریوں کو اپنا ووٹ کاسٹ کرنے نہیں دیا بی اے پی کے پولنگ ایجنٹس کو دھمکیاں دیکر اور غنڈہ گردی کے ذریعے پولنگ اسٹیشنز میں جاری الیکشن عمل سے جبراًدور رکھا پریزائیڈنگ افسران کی ملی بھگت سے ٹھپہ مار کر گوادر کے عوام کے مینڈیٹ کو چرایا جب اطلاع ملنے پر میرے اور جام کمال خان کے چیف الیکشن ایجنٹ ٹھپہ ماری عمل کو روکنے بی اینڈ آر اور ماڈل اسکول کے اسٹیشن پہنچے تو خواتین کا سہارہ لیکر میر حمل کلمتی وہاں سے اپنے کارندوں کے ساتھ رفوچکر ہوگیا ۔