این اے270کے انتخابی نتائج کالعدم قرار دیئے جائیں، کیپٹن (ر) حنیف بلوچ

  • July 29, 2018, 10:32 pm
  • National News
  • 116 Views

پنجگور (نامہ نگار) بلوچستان نیشنل پارٹی عوامی کے ضلعی آرگنائزر NA 270 پنجگور کم واشک کم آواران کے امیدوار کیپٹن (ر) محمد حنیف بلوچ نے اپنے ضلعی آفیس میں پر ہجوم سے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ این اے 270کے نتائج کو الیکشن کمیشن کے رولز کے برخلاف ریزلٹ کو تین دن تک روکا گیا کھلے بیگز میں جعلی ووٹ ڈال کر عوام کے حق رائے دہی کو مسخ کر کیایک غیر معروف شخص کو نوازا گیا ایسے شخص کے نام کااعلان کیا جس نے پنجگورمیں کوئی ووٹ بھی نہیں لیا جب کہ میرا مینڈیٹ ان سے تین گنا زیادہ تھا ایک دم ہزاروں کی تعداد میں ووٹ حاصل کرنا کسی معجزہ سے کم نہیں ہے انہوں نے کہا ہے کہ ضلح واشک کے بلیٹ بکس کو صبح 8 بجے مقامی لیویز کے ذریعے روانہ کیا گیا لیویز کی گاڑی شام کے 8بجے پنجگور پہنچ گئی انہیں تین گھنٹے میں پہنچنا چاہیے تھا لیکن انکا ٹائم لینا خدشہ ظاہر کرتا ہے کہ کس طریقے سے راستے میں ہیر اپھیری اورجعل سازی کی گئی ہے اسکے علاوہ کئی اور بھی واضح ثبوت موجود ہیں کہ انہیں منصوبے کے تحت جتوایا گیا واشک کے تین پولنگ سٹیشن کالعدم قرار دیئے گئے تھے انکے کے بھی ووٹ انہیں دیئے گئے ایک انتہائی ناقابل برداشت طریقے سے این اے 270کے عوام کی حق رائے پر ڈاکہ ڈالا گیا اس سلسلے میں ہم نے آر او کے میٹنگ میں بھی اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے انہیں بھی درخواست دی ہے ہم اپنے عوام کی بہتر خوشحالی یہاں کے عوام کے تشنہ لبی کو دور کرنے کیلئے عدالت کے علاوہ تمام قانونی آئینی جمہوری حصول انصاف کی رسائی کو حاصل کرنے کے لیے جانے کو تیار ہیں۔لہذا عوام کے اظہار رائے کا احترام کرتے ہوئے انصاف کے تقاضے پورے کئے جائیں