مسلم لیگ (ن) انتخابات کے نتائج کو مسترد کرتی ہے ،اشرف ساگر

  • July 29, 2018, 10:32 pm
  • National News
  • 64 Views

پنجگور (نامہ نگار) مسلم لیگ (ن )پنجگور کے ضلعی جنرل سیکر ٹر ی اشرف ساگر ،کامریڈ نصیر فاضل نور یحی بلوچ ،عارف قادر نے پارٹی کے ضلعی دفتر میں صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے این اے 270 کے نتائج پر تحفظات کا اظہار کیا اور کہا کہ مسلم لیگ نتائج کو مسترد کرتی ہے اور الیکشن کمیشن سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ پنجگور واشک اور آواران پر مشتمل حلقہ این اے 270 پر دوبارہ الیکشن کرائے ،انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں الیکشن مکمل غیر شفاف تھے ایک منصوبہ کے تحت مسلم لیگ کے منحریفین کو جتوایا گیا انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے چند اضلاع کو چھوڑ کر صوبے کے اکثرہتی علاقوں بشمول پنجگور میں باپ کو ایجنٹ تک بھی دستیاب نہیں تھے اس کے باوجود اکثریتی ووٹ بنک رکھنے والی جماعتوں کو چھوڑ کر احسان ریکی کو سلیکٹ کیا گیا انہوں نے کہا کہ یہ الیکشن نہیں بلکہ سلیکشن تھے این اے 270 کے نتائج کو تین دن تک روک کر رات تین بجے اعلان کیا گیا انہوں نے کہا کہ وہ کونسا قانون اور مجبوریاں تھیں کہ رات تین بجے ایک حلقے کے نتائج کا اعلان کیا جائے ۔