دکی ، بجلی کا کرنٹ لگنے سے کانکن جاں بحق

  • July 29, 2018, 10:32 pm
  • National News
  • 87 Views

دکی(نامہ نگار) بلوچستان کے علاقے دکی میں مقامی کوئلہ کان میں بجلی کاکرنٹ لگنے سے ایک کانکن جاں بحق ہوگیاہے ۔ذرائع کے مطابق گزشتہ روز دکی کے علاقے مقامی کوئلہ کان میں بجلی کا کرنٹ لگنے سے کانکن عبدالسلام ولد دوست محمد سکنہ افغانستان جاں بحق ہوگیاجس کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردیاگیاہے ۔