اے این267میں بیاین پی کے مینڈیٹ پر شب خون مارا گیا، منظور بلوچ

  • July 29, 2018, 10:31 pm
  • National News
  • 381 Views

مستونگ(نامہ نگار) بی این پی کے مرکزی لیبر سیکرٹری و حلقہ این اے 267 مستونگ قلات شہید سکندرآباد سے نامزد امیدوار واجہ منظور بلوچ ضلعی صدر میر عبداللہ جان مینگل جنرل سیکرٹری میر حنیف رستم زئی میر غفار جان مینگل اور دیگر نے ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ حلقہ این اے 267 سے بی این پی کے امیدوار کی مینڈیٹ پر شب خون مار کر بد ترین دھاندلی کی انہوں نے کہا کہ 48 گھنٹے کے بعد انتخابی نتائج کا اعلان کئی سوالوں کو جنم دیتا ہے جس سے شکوک و شبہات میں اضافہ کردیا انہوں نے کہا کہ 201 پولنگ اسٹیشن میں منظور بلوچ 5000 ووٹوں سے آگے تھے مگر انتخابی عمل اور نتائج میں 48 گنھٹے تاخیر حربے استعمال کرنے کے بعد نہ صرف ہمارے بھاری مینڈیٹ کو چرا لیا بلکہ ہمارے 5000 ووٹوں کی لیڈ پر شب خون مار کر ہمارے مخالف کو جتوا دیا انہوں نے کہا 25 جولائی کو ہونے والے انتخابات کی نتائج قلات و شہید سکندرآباد کے آراوز نے 26 جولائی کی شام کو آر او مستونگ کو فراہم کی گئی جبکہ قلات کے 7 پولنگ اسٹیشنز کی نتائج کافی دیر کے بعد الگ فراہم کی گئی جو کہ سوالیہ نشان ہے انہوں نے کہا کہ ہم کسی صورت اس غیر فطری نتائج کو کسی طرح تسلیم نہیں کرینگے انہوں نے حلقہ این اے 267 کے عوام کا شکریہ بھی ادا کیا جنھوں نے ہم پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے 25 ہزار سے زائد ووٹ دیئے