چالنگ، کان میں پھنسے تین کانکنوں کو باحفاظت نکال لیاگیا

  • July 29, 2018, 10:31 pm
  • National News
  • 91 Views

کوئٹہ (آن لائن)چمالنگ کے علاقے میں مقامی کوئلہ کان میں پھنسے ہوئے تین کانکنوں کو با حفاظت نکال لیا گیا یہاں آمدہ اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز چمالنگ کے علاقے میں کوئلہ کان سے کوئلہ نکالتے ہوئے تین کانکن امین اللہ ، رفیع اللہ اور حیات اللہ مٹھی کا تودہ گرنے سے پھنس گئے تھے جنہیں ریسکیو آپریشن کے بعد با حفاظت نکال لیا گیا ۔