2018 کے الیکشن کو ریکارڈ دھاندلی کے حولے سے ہمیشہ یاد رکھا جائیگا ،سردار یعقوب ناصر

  • July 29, 2018, 10:28 pm
  • National News
  • 251 Views

لورالائی ( نامہ نگار)پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی نائب صدر ،سنیٹر اور این اے 258 کے امیدوار سردار محمد یعقوب خان ناصر نے اپنی رہائش گاہ پر ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پورے ملک میں 2018 کے الیکشن کو ریکارڈ دھاندلی کے حولے سے ہمیشہ یاد رکھا جائیگا کیونکہ اس بار الیکشن کمیشن بھی دھاندلی کرنے کے کردار میں شامل تھی الیکشن کمیشن کی جانب سے قواعد ضوابط کی پابندی نہیں کی پولنگ اسٹیشن میں رزلٹ 45 نمبر فارم کے بجائے سادے کاغذوں پر دئیے گئے الیکشن کے رزلٹ تین دن کے بعد دئیے گئے اور الیکشن کا کنڑول اداروں کے اہلکاروں نے سنھبالا ہوا تھا اور تمام ووٹروں کو منظور نظر پارٹی بلوچستان عوامی پارٹی (باپ )کو ووٹ دینے کا کہتے رہے یہاں تک کے لورالائی کے صحافیوں کو بھی پولنگ کے قریب بھی نہیں چھوڑا گیا ہمارے ووٹروں کو باپ پارٹی کے امیدوار اور اس کے کارندوں نے دکی ایریا میں اغوا کیا گیا جسکی ایف آئی آر بھی درج کرائی گئی ہے اور اکثر پولنگوں میں ہمارے ایجنٹوں کو باندھ کر انکو زردکوب کر کے زخمی بھی کیا گیا اور پولنگوں سے بھی باہر نکال کر اندر نہیں چھوڑا گیا اور انکی غیر موجودگی میں ووٹوں کی گنتی کی گئی اور اس الیکشن میں ہزاروں جعلی شناختی کارڈوں کے زریعے ووٹوں استعمال کئیے گئے نتائج کے مطابق پہلے نمبر پر ہم تھے دوسرے پر ایم ایم اے اور تیسرے پر باپ پارٹی تھی رات 12 بجے کے بعد نتائج آنا بند ہوگئے اور رات کے اندھیرے میں رزلٹ جینج کر کے باپ پارٹی کے پہلے نمبر اور ایم ایم اے کو دوسرے نمبر پر اور ہمیں تیسرے نمبر پر پہنچا دیا گیاہ اور 7ooo کے قریب ووٹوں کو سیاہی لگا کر جعلی قرار دیا گیا اس تاریخی دھاندلی والے الیکشن کو تسلیم نہیں کرتے اور اسکے خلاف مکمل پروف کے ساتھ عدالت جائیں گے اگر وہاں سے بھی انصاف نہیں ملا تو دورا راست تلاش کریں گے