بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی صدر نو منتخب رکن صوبائی اسمبلی میر جام کمال کو وزیراعلیٰ کا امیدوار نامزد کیے جانے کا واضح امکان

  • July 29, 2018, 10:24 pm
  • National News
  • 432 Views

کوئٹہ (این این آئی)بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی صدر نو منتخب رکن صوبائی اسمبلی میر جام کمال کو بی اے پی کی مرکزی قیادت کی جانب سے وزیراعلیٰ کا امیدوار نامزد کیے جانے کا امکان ،ذرائع کے مطابق اتوارکو بلوچستان عوامی پارٹی کی مرکزی قیادت کا اجلاس ہوا جس میں متوقع وزیراعلیٰ کے نام پر غور و غوص کیا گیا اجلاس میں پارٹی کے مرکزی صدر میر جام کمال کو وزیراعلیٰ کا امیدوار نامزد کر نے پر اتفاق کیا گیا وزیر اعلیٰ کے حتمی امیدوار کے نام کا اعلان آئندہ دو روز میں پر یس کانفرنس کے ذریعے کیا جائے گا