عبدالخالق ہزارہ بلوچستان اسمبلی میں ایچ ڈی پی کے پارلیمانی لیڈر نامزد

  • July 29, 2018, 10:24 pm
  • National News
  • 362 Views

کوئٹہ(پ ر) ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی اور پارلیمانی بورڈ کا مشترکہ اجلاس زیر صدارت پارٹی چیرمین و نو منتخب رکن صوبائی اسمبلی عبدالخالق ہزارہ منعقد ہوا جس میں پارٹی کا عام انتخابات میں شاندار کامیابی کو پارٹی کارکنوں کی محنت ،پارٹی پالیسیوں پر عوام کا بھر پور اعتماد اور پارٹی کی کارکردگی کو بنیادی اہمیت کا حامل قرار دیتے ہوئے کہا کیا کہ عوام کے بھر پور و مکمل اعتماد پر پورا اترنے کے لئے ضروری ہے کہ نو منتخب اراکین انتخابی منشور پر مکمل عمل درآمد کرنے کو اپنا مقصد بنا کر کوئٹہ شہر اور صوبے کے عوام کی بلا تفریق خد مت کو اپنا مشن بنائیں عوام اور کوئٹہ کے شہریوں کی بڑی توقعات اور امیدیں اپنے نمائندؤں سے وابستہ ہیں ،سابقہ و گزشتہ دور حکومت میں کوئٹہ شہر اور صوبے کے دیگر اضلاع کو بری طرح نظر انداز کر کے صرف کرپشن و کمیشن کو اپنا مقصد بنا رکھا تھا اب وقت آگیا ہے کہ حقیقی عوامی قیادت اس شہر اور صوبے کی خوشحالی کیلئے عملی کردار ادا کر کے زمین پر نظر آنے والی کارکردگی دکھائیں تعلیم یافتہ نوجوانوں کو روزگار ،کاروبار و تجارت کو فروغ مہنگائی کا خاتمہ،پانی کی فراہمی کو ممکن بنانے ،پانی کے ذخائر میں اضافہ اور بارش و سیلابی پانی کو ضائع ہونے سے بچانے جیسے اقدامات کے سلسلے میں اپنے فرائص و ذمہ داریاں ادا کریں یہ بھی ضروری ہیں کہ کھیل کے میدانوں کو تعمیر کر کے نو جوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی طرف راغب کیا جا ئیں ،تعلیمی اداروں کی کارکردگی کو معیاری بنانے ،اساتذہ کی حوصلہ افزائی اور ان کی بہترین کارکردگی کی تعریف کے زریعے سرکاری اسکولوں کے درمیان مثبت مقابلے کی فضا پیدا کرنا ،صحت کی سہولت ہر شہری کی دسترس تک پہنچانے کیلئے نمائندؤں کا عملی کردار انتہائی ضروری ہیں ،اجلاس میں پارٹی چیرمین عبدالخالق ہزارہ کو صوبائی اسمبلی کا پارلیمانی لیڈر اور جنرل سکیرٹری احمد علی کوہزاد کو ڈپٹی پارلیمانی لیڈر و نامزد کیا گیا اور توقع ظاہر کی گئی کہ پارٹی قائدین اسمبلی میں عوام کے حقوق کے حصول کیلئے نئے پارلیمانی روایات قائم کریں گے ، اپنی بہترین صلاحیتوں کے زریعے نو منتخب اراکین صوبائی اسمبلی صوبے کے تمام اقوام اور کوئٹہ کے شہر یوں کے درمیان بھائی چارے کے قیام ،امن و رواداری اور محبت کی فضا بحال کر کے صدیوں سے قائم برادرانہ رشتوں کو مزید مستحکم بنائیں گے۔