سیکرٹری کیوڈی سمیت متعدد اہلکاروں کیخلاف نیب ریفرنس دائر

  • July 27, 2018, 11:12 pm
  • National News
  • 265 Views

کوئٹہ(آئی این پی) قومی احتساب بیورو(نیب) بلوچستان نے محکمہ کیوڈی اے میں خوردبرد کے الزام میں سابق ڈائریکٹر جنرل کوئٹہ ڈویلپمنٹ اتھارٹی (کیوڈی اے )اور موجودہ سیکرٹری سیکرٹری خوراک نوراحمد پرکانی ،سابق چیئرمین کیوڈی اے اور سابق چیئرمین کیوڈی اے وممبر رکن بلوچستان اسمبلی ڈاکٹرحامد اچکزئی ،سابق ڈائریکٹر ٹاؤن پلاننگ کیوڈی اے محمد اسلم ،سابق ڈائریکٹرایڈمن اور موجودہ ڈائریکٹرکوارڈینیشن کیوڈی اے دلشاد خان ،سابق سیکرٹری اور ڈائریکٹر اسٹیٹ کیوڈی اے عمران خان زرکون ،ڈپٹی ڈائریکٹر اسٹیٹ کیوڈی اے محمد کریم ،سینئر کلرک اسٹیٹ کیوڈی اے طاہر محمود ،اسسٹنٹ فورمین کیوڈی اے غلام مصطفی ،بلڈنگ سروے ہیڈ ڈرافٹس مین بلڈنگ کنٹرول برانچ کیوڈی اے محمد وارث ،پرائیویٹ پرسن گل محمد کے خلاف ریفرنس احتساب عدالت کوئٹہ ون میں دائر کردیا جس میں قومی خزانے کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچانے کا الزام عائد کیاگیاہے ۔