اتحادیوں کے ساتھ مل کر صوبے میں حکومت بنائیں گے ،بابر یوسفزئی

  • July 27, 2018, 11:12 pm
  • National News
  • 263 Views

کوئٹہ (پ ر)پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کیصوبائی سیکرٹری اطلاعات بابر یوسفزئی نے کہا ہے کہ اتحادیوں اور ہم خیال جماعتوں کے ساتھ مل کر صوبے میں حکومت بنائیں گے صوبائی صدر بلوچستان سردار یار محمد رند کو چیرمین عمران خان نے بلوچستان کی حکومت سازی کے حوالے سے اہم مشاورت کے لئیے اسلام آباد بلالیا ہے پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے صوبائی صدر سردار یار محمد رند چیرمین عمران خان سے ملاقات کرکے بلوچستان میں حکومت سازی کے حوالے سے اہم فیصلے کریں گے ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان کی ترقی اور امن و امان ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہیں صوبائی صدر پاکستان تحریک انصاف سردار یار محمد رند ہم خیال جماعتوں اور آزاد امیدواروں سے رابطے میں ھیں ان کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف بلوچستان میں صوبائی حکومت بنانے کی پوزیشن میں ہے انشا ء اللہ وزیر اعلیٰ بلوچستان پاکستان تحریک انصاف سے ھوگا پاکستان تحریک انصاف بلوچستان میں ایک بہترین اور کامیاب صوبائی حکومت بنائے گی ان کا مزید کہنا تھا بلوچستان کے تمام دکھوں کا مداوا کریں گے پاکستان کی ترقی بلوچستان سے وابستہ ہے انشاء اللہ بلوچستان کی عوام کو مایوس نہیں کریں گے بلوچستان کی عوام نے بہت قربانیاں دی ھیں انشاء اللہ بلوچستان کی عوام کو ان کی قربانیوں پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں