حکومت نے صاف و شفاف انتخابات کے انعقاد کو یقینی بنایا ،روشن خورشیدبروچہ

  • July 27, 2018, 11:11 pm
  • Election 2018
  • 280 Views

کوئٹہ (آن لائن) نگران وفاقی وزیر ریلوے اور ہیومن رائٹس کمیشن روشن خورشید بروچہ نے کہا ہے کہ حکومت نے صاف و شفاف انتخابات کے انعقاد کو یقینی بنایا ہے انتخابات کے روز دھماکہ میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی ہے اور ڈسٹرکٹ جیل کا دورہ کرکے سزا پوری ہونے کے بعد جرمانہ ادا نہ کرنے والے قیدیوں کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا اور زخمیوں کی مختلف ہسپتالوں میں جاکر عیادت کے موقع پر ڈاکٹروں کو انہیں بہتر طبی سہولیات کی فراہمی کی ہدایات کے علاوہ چیئرمین سینٹ میر محمد صادق سنجرانی وزیراعلیٰ بلوچستان میر علاؤالدین مری اور ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کیپٹن (ر) طاہر وسیم کے علاوہ ڈی آئی جی جیل خانہ جات ضیاء اللہ ترین سمیت دیگر سے ملاقات کے دوران مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت نے پرامن صاف و شفاف انتخابات کے انعقاد کو یقینی بنانے میں بھرپور کردار ادا کیا ہے کوئٹہ میں پولنگ کے دوران ہونے والے دھماکہ سے ناخوشگوار صورتحال پیدا ہوئی جس میں بے گناہ انسانی جانیں ضائع ہوئیں اور درجنوں شہری زخمی ہوئے میں شہید ہونے والے اہلخانہ کے اس غم میں برابر شریک ہیں اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعا گو ہوں انہوں نے چیئرمین سینٹ اور وزیراعلیٰ بلوچستان سے الیکشن کے دوران موثر سیکورٹی انتظامات اور موجودہ ملکی اور بلوچستان کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا اس کے بعد ڈپٹی کمشنر کوئٹہ سے ملاقات کے دوران الیکشن کے دوران بہتر سیکورٹی انتظامات اور دیگر امور کے حوالے سے گفت و شہید کی گئی انہوں نے انسانی حقوق کے حوالے سے ڈی آئی جی جیل خانہ جات ضیاء اللہ ترین سے ملاقات کی اور جیل میں قیدیوں کو فراہم کی جانیوالی سہولیات اور مسائل کا جائزہ لیا جرمانہ ادا نہ کرنے والے سزاء پانے والے قیدیوں کی رہائی کے لئے بھی بات چیت کی گئی ملاقاتوں کے بعد انہوں نے دھماکہ میں زخمی ہونے والے شہریوں کی مختلف ہسپتالوں میں جاکر عیادت کی اور زخمیوں کو دی جانیوالی طبی سہولیات کا جائزہ لیتے ہوئے مریضوں کے لواحقین کی جانب سے کی جانیوالی شکایات پر فوری احکامات جاری کئے تاکہ شکایات کا ازالہ ہو سکے ۔