بلوچستان میں مثالی حکومت قائم کرینگے،اختر مینگل

  • July 27, 2018, 11:11 pm
  • National News
  • 364 Views

خضدار (نامہ نگار) بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سابق وزیر اعلی بلوچستان سردار اختر جان مینگل نے کہا ہے کہ بی این پی کو پورے صوبہ میں جو پذیرائی ملی وہ جماعت کے کارکنوں کی قربانی و بلوچستان کی سرزمین ساحل و وسائل کے لئے ہماری موقف کی تائید ہے بی این پی حادثاتی جماعت نہیں بلکہ اس کی جڑیں بلوچستان کے عوام کے دلوں میں مضبو ط ہیں جھالاوان میں متحدہ مجلس عمل و بی این پی کی اتحاد کو عوام کی جانب سے مکمل پذیرائی ملی ہے اس کے لئے ہم عوام کے مشکور ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایم ایم اے کے منتخب رکن صوبائی اسمبلی میر یونس عزیز زہری سے سرداری کوٹ وڈھ میں گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر بی این پی کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹر ی جنرل واجہ لعل جان بارانزئی، ڈاکٹر عزیز بلوچ، ارباب محمد نواز مینگل بی این پی ضلع خضدار کے صدر آغا سلطان ابراہیم خان احمد زئی و دیگر موجود تھے سردار اخترجان مینگل نے کہا کہ بی این پی ہمیشہ اپنی موقف پر قائم رہا اہمارے کارکنوں پر مظالم کی انتہا کردی گئی ان کو پارٹی سے وفاداری تبدیل کرنے کے لئے سخت دباؤ ڈالا گیا لیکن وہ پہاڑ کی طرح اپنی موقف پر قائم رہے یہی کارکن ہمارے سرمایہ ہیں انہوں نے کہا کہ ایم ایم اے بی این پی نے جھالاوان کے عوام کی خواہش و چاہت کے تحت اتحاد کا فیصلہ کیونکہ ہم دونوں جماعتیں 1973 سے اتحا دی رہے ہیں ہر اتحاد میں اپنے عہد کو نبھانے کی بھر پور کوشش کی اس بار بھی دونوں جماعتو ں کے کارکنوں سابقہ مثالی دوستی کا ثبوت دیا اپنے امیدواروں کو کامیاب کیا اس فتح کی بنیادی وجہ سابقہ حکمرانوں کی غلط پالیسیاں ہیں جس سے لوگوں نے بیزاری کا اظہار کیا بی این پی سربراہ کا کہنا تھا کہ اگر ہمیں حکومت کرنے کا موقع ملا تو ہم عوام سے عہد کرتے ہیں کہ ہم مثالی حکومت قائم کرکے بلوچستان کی خوشحالی کی جدو جہد کرئینگے بلوچستان کی تعمیر ترقی میں ان کی آمدنی صرف کریں گے بی این پی ترقی کے ہر گز مخالف نہیں ہیں بلکہ ہم استحصال کے خلاف ہیں اور اپنا یہ موقف ہمیشہ دہرائیں گے عوام نے استحصالی قوتوں کو مسترد کرکے ایک نئی مستقبل کا آغاز کیا ہم صوبہ میں اختیار چاہتے ہیں متحد مجلس عمل و بی این پی کے کارکنوں پارٹنر شپ مثالی تھی دوجماعتوں کے کارکنوں اپنی جماعتوں کی قیادت کے احکامات کی بھر پور تائید کی اگر ہمیں حکومت کرنے کا موقع ملا تو ہم عوام سے عہد کرتے ہین کہ ہم ساحل معدنیات کا سودا نہیں کریں گے بلکہ بلوچستان کی تعمیر ترقی میں ان کی آمدنی صرف کریں گے بی این پی علم کی حصول ترقی کے ہر گز مخالف نہیں ہیں بلکہ ہم ااستحصال کے خلاف ہیں اور اپنا یہ موقف ہمیشہ دہرائیں گے۔۔