صدرمملکت کے انتخاب کے بعدچاروں صوبوں کے گورنر تبدیل کرنے کا حتمی فیصلہ

  • July 27, 2018, 11:10 pm
  • National News
  • 268 Views

کوئٹہ (این این آئی ) صدرمملکت کے انتخاب کے بعدچاروں صوبوں کے گورنر تبدیل کرنے کا حتمی فیصلہ کرلیا گیا ہے ،تحریک انصاف کے چیئرمین اور متوقع وزیراعظم عمران خان مرکز اور صوبے میں قائم ہونیوالے حکومتوں کے اتحادیوں سے صلاح ومشورے کے بعد گورنر ز کے ناموں کا حتمی فیصلہ کریں گے ،صدر مملکت کا انتخاب اگست کے آخری ہفتے یا ستمبر میں ہونے کا امکان ہے ،نئے وزیراعظم ،اسپیکر ،ڈپٹی اسپیکر ،نئی کابینہ عید الااضحی نہایت جوش وخروش سے منائیں گے ۔