عام انتخابات میں بدترین دھاندلی ، ادارے متحرک اور الیکشن کمیشن غیر جانبدار ، محموداچکزئی

  • July 27, 2018, 11:10 pm
  • National News
  • 215 Views

کوئٹہ(سٹاف رپورٹر)پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے چےئرمین محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ عام انتخابات میں تاریخ کی بدترین دھاندلی کی گئی اس الیکشن کے نتیجے کو ہم مکمل طور پر مسترد کرتے ہیں سیاست میں مداخلت کرنے والے قابل سزا ہوتا ہے الیکشن کمیشن غیر جانبدار انتخابات کے انعقاد میں وہ مکمل ناکام رہا ہے بلوچستان میں الیکشن میں اداروں نے مداخلت کی پارلیمنٹ نے الیکشن کمیشن کو پاور فل بنایا لیکن وہ غیر جانبدار نہ رہے کسی کے ایجنڈے پر عوامی مفاد کے خلاف کام نہیں کریں گے ملک کے آئین کا حلف جج،جرنیل سرکاری ملازم اور سیاستدان سب لیتے ہیں لیکن آج تک اس پر عمل درآمد نہیں کیا اگر ملک میں یہی صورتحال اور مداخلت رہی تو اس طرح پاکستان نہیں چلے گا بلکہ ملک کو خانہ جنگی کی طرف دکھیلا جارہا ہے آل پارٹیز کانفرنس میں الیکشن کے متعلق جو بھی فیصلہ ہو ا اس پر عمل کریں گے ‘ یہ بات انہوں نے کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی اس مو قع پر پارٹی کے صوبائی صدر عثمان کاکڑ‘مےئر کوئٹہ ڈاکٹر کلیم اللہ ‘عبدالرحیم زیارتوال ‘نومنتخب رکن صوبائی اسمبلی نصرا للہ زیرے‘جمال ترکئی مرکزی و صوبائی وزراء بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ توبہ اچکزئی میں 18 پولنگ اسٹیشن پرمداخلت کی گئی پارلیمنٹ نے الیکشن کمیشن کو پاور فل بنایا لیکن وہ غیر جانبدار نہ رہے الیکشن کمیشن غیر جانبدار انتخابات کے انعقاد میں وہ مکمل ناکام رہا ہے ہم حلقہ بندیوں پر اعتراض کئے ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کو بھجوایاہمارے اکابرین نے جمہوریت کے لئے ہروقر قربانی دی اخلاق کی حدود میں احتجاج کیا ہم نے مخالفین کے خلاف کوئی پرتشدد رویہ اختیار نہیں کیاپارٹی نے عوامی حکمتانی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیاپاکستان فیڈریشن ہے یہاں کسی کا آقا مہ غلام کا رشتہ نہیں ہے انہوں نے کہا کہ پشتوانخواملی عوامی پارٹی کی تاریخ سب جانتے ہیں اپنی بساط کے مطابق جمہوریت کے لیے کام کیاوطن کی لاج رکھتے کے لےئے انگریز سامراج کی مخالفت کے لئے کام کیاکبھی اخلاقیات کے دائرے سے باہر نہیں نکلے پاکستان بنے کے ساتھ قائداعظم کو اکابرین نے خطوط لکھے ہر خیر کے کاموں میں تعاون کی یقین دھانی کرائی انہوں نے کہا کہ عوام کے حکمرانی پر کبھی سمجھوتہ نہیں کیا ہماری تاریخ اور سرمایہ عوامی مفادات ہیں جب بھی جمہوریت نے تشدد کیا ہم نے قبول کیا پشتونخوامیپ کے ٹکٹ پر 6 امیدوار تھے صرف یحیٰ خان کے خلاف مارشل میں گواہی دینے سے انکار کیا تھاجس انداز سے منتخب حکومت الٹی گئی ادارے کی فرد کانام لیکر مخالفت کی تھی میرے کیا تھا کہ الزام کی تحقیقات کرائی جائے بریگیڈر کو مبارکباد دیتا ہوں کہ الیکشن میں بہترین انداز میں مداخلت کی آئین کی وفاداری کا ہر سپاہی حلف لیتا ہے پارلیمنٹ عوام کی طاقت سے بنی چاہیے انہوں نے کہا کہ قلعہ عبداللہ کے ہر پولنگ اسٹیشن میں ایم آئی ،آئی ایس آئی کے اہلکار موجود تھے مسلح افراد نے ہر پولنگ پر مکمل طور پر مداخلت کی جہاں ہمارے امیدوار جیت رہے تھے ووٹرز کو جانے نہیں دیا گیا ہم نے حلقہ بندیوں پر اعتراض کیا ہائی کورٹ نے قبول کیا تھا سپریم کورٹ نے ہائی کورٹ کے فیصلے کو قبول کیا تھا عام انتخابات میں تاریخ کی بدترین دھاندلی کی گئی اس الیکشن کے نتیجے کو ہم مکمل طور پر مسترد کرتے ہیں کی اس طرح پاکستان چلے گا آئین کی خلاف ورزی اسٹیبلشمنٹ کرے تو ملک کیسے چلے گا فوج وہ سب کچھ مانگے جو ان کا آئینی حق ہے فوج حد ودسے نکلی تو سخت نقصان ہوگا انہوں نے کہا کہ عمران نے یہ آفر کی ہے کہ ہم حلقے کھول دینگے ہم صرف 12 پولنگ سٹیشن دیتے ہے صرف ان کو کھول دے انگوٹھے کے نشان کی تصدیق کرے اگر ایک بھی صحیح نکلا تو ہم سب کچھ تسلیم کرلینگے مردہ کاریز میں دوپہر بارہ بجے تک 300 کے قریب ووٹ کاسٹ ہوے تھے لیکن اس کے بعد کرنل ، میجر صاحبان کے مدد سے 1700 سے زائد ووٹ کاسٹ ہویسرکاری عملہ ٹیچرز کی بجائے زمرک خان کے گاؤں کے لوگوں کو تعینات کیا گیا تھاہمارے ایجنسیوں نے انجینئرڈ الیکشن کروائے باپ کو جمعیت ، بی این پی مینگل ، اے این پی نے سپورٹ کیا تھا انہی چار کو جتوایا گیا ہے انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن الیکشن کو ریج کٹ کررہے ہے تو بلوچستان کی جمعیت جو جیت گئی ہے وہ مولانا فضؒ الرحمن کی بات مانیں گے یا کرنل کی ؟ملک کو خانہ جنگی کی طرف دکھیلا جارہا ہے پی ٹی ایم کے جن افراد کو گرفتار کیا گیا تھا ان سے کیمرے کے سامنے یہ بیان پڑھوایا گیا کہ پی ٹی ایم کے آرگنائز کرنے کی پلاننگ ہم نے پشتونخوامیپ کے مرکزی دفتر میں کی جس میں تمام مرکزی قیادت موجود تھی سوائے اچکزئی کے اور اس کے صرف ہدایات آرہی ہے انہوں نے کہا کہ پشتونخوامیپ جمہور یت کی خاطر ہر حد تک جائے گی2013 کے الیکشن میں اسٹیبلشمنٹ کم از کم یہ احسان کیا تھا کہ وہ غیر جانبدار رہی الیکشن سے 20 منٹ پہلے ملیشا کے کرنل نے ہمارے ووٹرز سے شناختی کارڈ چھینے جیسے ہی پولنگ ختم ہوئی کرنل صاحب نے اعلان کیا کہ چمن میں فلاح شخص واضح اکثریت سے جیت رہا ہے حالانکہ اس وقت تک ایک بھی ووٹ کی گنتی نہیں ہوئی تھی انہوں نے کہا کہ انتخابات میں تاریخ کی بدترین دھاندلی کی گئی اس الیکشن کے نتیجے کو ہم مکمل طور پر مسترد کرتے ہیں سیاست میں مداخلت کرنے والے قابل سزا ہوتا ہے الیکشن کمیشن غیر جانبدار انتخابات کے انعقاد میں وہ مکمل ناکام رہا ہے بلوچستان میں الیکشن میں اداروں نے مداخلت کی پارلیمنٹ نے الیکشن کمیشن کو پاور فل بنایا لیکن وہ غیر جانبدار نہ رہے کسی کے ایجنڈے پر عوامی مفاد کے خلاف کام نہیں کریں گے ملک کے آئین کا حلف جج،جرنیل سرکاری ملازم اور سیاستدان سب لیتے ہیں لیکن آج تک اس پر عمل درآمد نہیں کیا اگر ملک میں یہی صورتحال اور مداخلت رہی تو اس طرح پاکستان نہیں چلے گا بلکہ ملک کو خانہ جنگی کی طرف دکھیلا جارہا ہے آل پارٹیز کانفرنس میں الیکشن کے متعلق جو بھی فیصلہ ہو ا اس پر عمل کرینگے۔