اہلسنت والجماعت نے انتخابی نتائج کو مسترد کردیا

  • July 27, 2018, 11:09 pm
  • National News
  • 242 Views

کوئٹہ (آن لائن) اہلسنت والجماعت کے رہنماؤں نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہم تمام اقوام اور اہل عوام کے مشکور ہیں جنہوں نے ہمارے لئے انتخابی ورک کیا کوئٹہ کے انتخابی نتائج ہم مسترد کرتے ہیں دھاندلی ہوئی ہے پر ہم اللہ تعالی سے دعا گو ہیں کہ جو لوگ منتخب ہوئے ہیں وہ ملک اور عوام کے لئے بہتر ثابت ہوں ہمارا مقصد عوام کی خدمت کرنا اور امن و امان قائم کرنا تھا اب جو عوامی خدمت اور امن و امان کی بحالی کے لئے کام کرے گا ہم انکے ساتھ ہیں ان خیالات کا اظہار اہلسنت والجماعت کے صوبائی امیر مولانا محمد رمضان مینگل ضلعی امیر قاری عبدالولی فاروقی مفتی کلیم اللہ حیدری مولانا نصیر احمد ربانی امین اللہ مجاہد حیات معاویہ علامہ عبدالرحیم ساجد قاری ایوب معاویہ نے اپنے میں کیا انہوں نے کہا کہ ہم سب سے پہلے اللہ تعالی کی شکر گزار ہیں کہ جس نے ہمیں میرے پیارے بلوچستان کے رہنے والوں کیخلوص اور محبت سینوازا ہم اپنے ہر ایک ووٹر اور سپورٹر کا بھی دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے ہمیں ہر لمحہ دل و جان سے سپورٹ کیا ہمارے حق میں ڈالا گیا ہرووٹ انتہائی قیمتی اور لاگنت قدر کے حامل ہے کہ اس سے نہ صرف ہمارے لئے اپنائیت کا اظہار ہوا بلکہ یہ شہر کے لئے ہمارے عاجزانہ خدمات اور کارکردگی پر اعتماد کا بھی مظہر تھا انہوں نے کہا کہ اس موقع پر ہم اپنی جماعت کیساتھیوں کیاس عزم کو بھی سلام پیش کرتے ہیں کہ جس نے ہمیں ہمارے چند روزہ الیکشن کی مہم کے دوران حوصلہ مند رکھا ان کا جذبہ ہمارے لئے انتہائی قابل قدر اور لائق تحسین ہے ہم سب کو یقین دلاتے ہیں کہ ہم اپنی سیاسی حیثیت اور اس کے علاوہ بھی اپنے صوبے ملک اور لوگوں کی خدمت کاسلسلہ جاری رکہیں گے اور اس حوالے سے کوئی بھی دقیقہ فروگزاشت نہیں کریں گے انہوں نے مزید کہا کہ پورے ملک میں ہونے والے انتخابات متنازعہ ہیں کوئٹہ میں ہونے والے انتخابات اگر چہ شفاف نہیں ہوئے پر ہم اس صورت میں اسے قبول کرتے ہیں کہ منتخب امیدواران اس شہر اور صوبے کے لئے کچھ کریں یہاں سب سے بڑا مسئلہ بدامنی اور بیروزگاری کا ہے یہ دو مسائل بھی اگر حل ہوگے تو انشاء اللہ ہر بار یہی امیدوار منتخب ہوا کریں گے۔