عوام کا اعتماد امتحان ہے جس میں ہر صورت کا میاب ہونگے ، عبدالخالق ہزارہ

  • July 27, 2018, 11:09 pm
  • National News
  • 286 Views

کوئٹہ (پ ر) ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے مرکزی بیان کے مطابق پارٹی کے کامیاب ہونے والے نمائندوں چیرمین عبدالخالق ہزارہ اور سکیرٹری جنرل احمد علی کوہزاد کو مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری ہے عوام اور کوئٹہ کے شہریوں کی بہت بڑی تعداد دوسرے دب بھی ملنے آئیں جن میں زندگی کے تمام طبقات اور کوئٹہ شہر کے شہری ،حلقہ کے رہائشیوں سمیت مختلف سیاسی جماعیتں سماجی اور مذہبی شخصیات شامل تھے،مبارکباد دینے والوں سے عبدالخالق ہزارہ اور احمد علی کوہزاد نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی کی کامیابی کوئٹہ کے شہریوں کی کامیابی ہے ہم بلا تفریق عوام کی خدمت ،علاقے کی ترقی اور کوئٹہ شہر کی خوشحالی کیلئے اپنی ذمہ داریاں ادا کریں گے،عوام نے پارٹی پر جس طرح اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے بھاری اکثریت کے ساتھ پارٹی امیدواروں کو کامیاب کر دیا ہے وہ اعتماد اب ہمارے لئے ایک امتحان کی حیثیت رکھتا ہے ہم نے وعدہ کیا تھا کہ کامیابی کے صورت میں خد مت اور سیاسی نمائندگی کا ایسا معیار بنائیں گے جو مستقبل کیلئے ایک مثال بن جائے،انھوں نے کہا کہ کوئٹہ شہر مختلف قسم کے مسائل سے دوچار ہیں ،شہریوں کو پانی گیس ،مہنگائی ،بیروزگاری تعلیم اور صحت جیسے تمام شعبوں میں بد انتظامی اور مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ،بد انتظامی سابقہ ادوار میں کرپشن اور لوٹ مار کی وجہ سے زندگی کے تمام شعبوں کی کارکردگی انتہائی خراب صورتحال کا نشاندہی کر رہا ہے جنھیں درست کرنے کیلئے میرٹ اور قابلیت کا معیار بنا کر ہر ادارے کی کارکردگی کو بہتر بنانے کیلئے کردار اداکرنا اب ہماری زمہ داریوں کا حصہ بن چکا ہے ،عوام نے پہلی بار شفاف انتخابات کے زریعے جس طرح حقیقی نمائندوں کا چناؤ کیا ہے اس سے واضح ہوتا ہیں کہ عوام بہترین احتساب کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں عوام نے سابقہ دور میں صرف دعووں اور بار بار وعدوں کے زریعے5 سال گزارنے والوں کو مسترد کر کے ثابت کیا کہ سیاسی و ابستگی،اقرباپروری، اور سفارش کلچر عوام کی نظروں سے اوجھل نہیں رہ سکتی، نہ ہی جذباتی نعرے اور خوشنما باتیں عوام کو دھوکا دے سکتے ہیں رہنماؤں نے کہا کہ حکومت سازی کیلئے پارٹی کی مرکزی کونسل مرکزی میں فیصلہ اوع عوام کے بہترین مفادات کے مطابق موقف اختیار کیا جائے گا عوام کے اعتماد کو کھبی ٹھیس نہیں پہنچائیں گے اس موقع پر پارٹی کے نائب چیرمین اول محمد رضا وکیل،نائب چیرمین دوئم عزیز اللہ ہزارہ،محمد رضا ہزارہ، مرزا حسین ہزارہ، غلام مہدی،محمد یونس چنگیزی،ڈاکڑا صغر علی چنگیزی، نجیب ندیمی، علی مدد،عصمت یاری، عصمت تمکی ایڈوکیٹ،ساحل ہزارہ، بوستان کشمند پارٹی رہنما معززین و متعبرین اورت زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد موجود تھی۔