سعد رفیق نے عمران کی کامیابی چیلنج کر دی

  • July 27, 2018, 11:58 am
  • Political News
  • 369 Views

سابق وفاقی وزیر ریلوے اور مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے این اے 131 میں عمران خان کی کامیابی کو چیلنج کر دیا۔

خواجہ سعد رفیق نے ریٹرننگ افسر کو درخواست جمع کروا دی ہے جس میں انہوں نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ این اے 131 میں پریزائڈنگ افسر نے سینکڑوں ووٹ دانستہ طور پر مسترد کیے ہیں۔

درخواست میں سعد رفیق نے حلقے میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کیلئے استدعا کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسترد ووٹوں اور گنتی کا عمل مکمل ہونے تک رزلٹ جاری نہ کیا جائے۔