کوئٹہ ،خودکش حملے میں 6 سے 8 کلو گرام دھماکہ خیز مواد استعمال کیا گیا

  • July 26, 2018, 1:25 am
  • National News
  • 264 Views

کوئٹہ(کرائم رپورٹر) کوئٹہ کے علاقے بھوسہ منڈی میں پولیس پر خودکش حملے میں 6 سے 8 کلو گرام دھماکہ خیز مواد جس میں بال بیئرنگ اور دیگر مواد استعمال کیا گیا دھما کے کی جگہ سے ایک دستی بم بھی برآمد ہوا ہے دھماکے میں31 افراد شہید اور32 زخمی ہو ئے محکمہ سول ڈیفنس کی جانب سے جاری کی جانیوالی رپورٹ کے مطابق خودکش حملے میں چھ سے آٹھ کلو گرام دھماکہ خیزاد استعمال کیا جس میں بال بیئرنگ اور دیگر مواد بھی شامل تھے جائے وقوعہ سے ملنے والے دستی بم کو ناکارہ بنا دیا گیا ۔