نگران وزیراعلیٰ کا سینٹرل پولیس آفس میں کنٹرول روم کا دورہ

  • July 26, 2018, 1:24 am
  • National News
  • 209 Views

کوئٹہ(سٹاف رپورٹر)نگران وزیراعلیٰ بلوچستان علاؤالدین مری نے جمعرات کے روز سینٹرل پولیس آفس کے کنٹرول روم کا دورہ کیا وزیراعلیٰ نے دورے کے موقع پر انتخابی عمل کے دوران سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا ،اس موقع پر آئی جی پولیس کی جانب سے وزیراعلیٰ بلوچستان کو سیکورٹی اقدامات سے متعلق بریفنگ دی گئی اور بتایاکہ صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں انتخابی عمل اطمینان بخش طریقے سے جاری ہے ،پولیس ،لیویز اور ایف کے ساتھ ساتھ پاک فوج کے جوان بھی پولنگ اسٹیشنز پر سیکورٹی کیلئے تعینات ہیں ،صوبائی دارالحکومت میں ہونے والے بم دھماکے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہے ،اس موقع پر وزیراعلیٰ بلوچستان علاؤالدین مری نے ہدایت جاری کی کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے کسی بھی قسم کے ناخوش گوار واقعہ سے نمٹنے کیلئے چوکس رہے انہوں نے کہاکہ بزدلانہ کارروائیوں سے دہشت گرد ہمارے حوصلے پست نہٰں کرسکتے ،کوئٹہ کے عوام کے حوصلے قابل تحسین ہے ،انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ عوام اپنے نمائندوں کے انتخاب کیلئے اور پاکستان کے بہتر مستقبل کیلئے گھروں سے نکلیں ،آج تاریخ ساز دن ہے اور ووٹ کا صحیح استعمال ہمارا قومی فریضہ ہے جو ہر آدمی کو اس قومی فریضے کو ادا کرناہوگا۔