خضدار، پولنگ سٹیشن پر دستی بم حملہ پولیس اہلکار شہید4زخمی

  • July 26, 2018, 1:24 am
  • National News
  • 230 Views

خضدار(نامہ نگار)خضدار کے علاقے میں پرائمری سکول میں واقع پولنگ اسٹیشن پر نامعلوم افراد کا دستی بم سے حملے کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار شہید جبکہ چار زخمی ہو گئے یہاں آمدہ اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز خضدار کے علاقے کوشک میں پرائمری سکول میں واقع پولنگ اسٹیشن پر نامعلوم افراد نے دستی بم پھینکاجو اند ر گھر کر زوردار دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں ایک بی سی اہلکار رشید احمد شہید جبکہ تین اہلکار زخمی ہو گئے دھماکے کی اطلاع ملتے ہی مقامی انتظامیہ ، ڈپٹی کمشنر الیاس کبزئی ، کمانڈنٹ ایف سی ارشد محمود سمیت دیگر موقع پر پہنچ گئے لاش اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا لاش ضروری کا رروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی گئی مزید کا رروائی مقامی انتظامیہ کر رہی ہے۔