شفاف انتخابات کے انعقاد کرانے میں کامیاب رہے ،نیاز بلوچ

  • July 26, 2018, 1:24 am
  • National News
  • 175 Views

کوئٹہ( اے پی پی)صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان نیاز احمد بلوچ نے کہا ہے کہ اللہ کے فضل و کرم سے بلوچستان میں شفاف انتخابات کے انعقاد کرانے میں کامیاب رہے ہیں امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے میں پاک فوج، ایف سی، پولیس، لیویز اور بلوچستان کانسٹیبلری کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان بلوچستان کے شعبہ تعلقات عامہ سے جاری اپنے ایک بیان میں صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان نے صوبے بھر انتخابات میں خواتین سمیت عوام کی بھر پور شرکت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں لوگوں کا ٹرن آوٹ تسلی بخش رہا۔ اوت عوام نے الیکشن عملے کے ساتھ مکمل تعاون کیا عملے اور سیکورٹی کے ساتھ تعاون پر عوام کے شکر گزار ہیں صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان نے بھوسہ منڈی میں پیش آنے والے واقعہ پر دکھ و افسوس کا اظہار کیا۔