سیکورٹی اہلکاروں نے حملہ آور کو پولنگ سٹیشن میں داخل نہیں ہونے دیا، اعتزاز گورایہ

  • July 26, 2018, 1:23 am
  • National News
  • 146 Views

کوئٹہ(سٹاف رپورٹر)ڈپٹی انسپکٹر جنرل سی ٹی ڈی پولیس کوئٹہ اعتزاز احمد گورایہ نے کہا ہے کہ بلوچستان میں مجموعی طور پر تھریٹ موجود ہے آج کے واقعہ کے حوالے سے کوئی مخصوص تھریٹ نہیں تھا لیکن پولیس اور قانو ن نافذ کرنیوالے اداروں نے بلوچستان بھر میں امن وامان کے حوالے سے حفاظتی انتظامات کئے تھے تعمیر نو کمپلیکس پولنگ اسٹیشن پر خودکش حملہ پولنگ پر تھا حملہ آور کو ڈیوٹی پر مامور پولیس اور ایف سی کے اہلکاروں نے اندر داخل نہیں ہونے دیا جس کے بعد لو گوں نے اپنے آپ کو باہر ہی اڑا دیا دھماکے میں بال بیئرنگ اور دیگر بارودی مواد استعمال ہوا ہے واقعہ کے بعد پولنگ کا عمل کچھ وقت کے لئے روکنے کے بعد دو بارہ شروع کر دیا گیا تھا پولیس کے جوانوں نے ہمیشہ عوام کے جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنایا ہے اور آج کا واقعہ بھی اسی سلسلے کی کھڑی ہے کہ پولیس کے افسران اور جوان اپنے فرائض سرانجام دے رہے تھے ان خیالات کا اظہار انہوں نے مشرقی بائی پاس پر تعمیر نو کمپلیکس میں پولنگ اسٹیشن پر ہونیوالے خودکش حملے کے بعد جائے وقوعہ پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کے دوران کیا انہوں نے بتایا کہ خودکش حملے میں پولیس اہلکاروں سمیت 31 افراد شہید اور30 زخمی ہوئے ہیں جس مین ایس ایچ او تھانہ بھوسہ منڈی بھی شدید زخمی ہیں جن کی حالت تشویشناک ہے انہوں نے بتایا کہ پولیس کے افسران اورنوجوان ہر موقع پر عوام کے جان ومال کے تحفظ کے لئے موجود اور آج بھی ڈی آئی جی کوئٹہ عبدالرزاق چیمہ سیکورٹی کا جائزہ لینے کے لئے آئے تھے کہ اس کے بعد دھماکہ ہوا تا ہم خدا شکر ہے کہ وہ اس دھماکے میں محفوظ رہے ایک سوال کے جواب میں ا نہوں نے بتایا کہ بلوچستان میں مجموعی طور پر تھریٹ موجود ہے لیکن آج کے دھماکے حوالے سے مخصوص تھریٹ نہیں تھا ہمارے افسران اور جوان ہر جگہ موجود تھے آج بھی ووٹروں اور عوام اور پولنگ اسٹیشن کی حفاظ ت کے لئے موجود ہے جب پولیس کونشانہ بنایا گیا ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ دھماکے کے بعدپولنگ کا عمل کچھ دیر کے لئے رکا تھا اب دوبارہ شروع کر دیا گیا ہے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرنے کے بعد مزید علاقے کو کھول دیا جائیگا تاکہ لوگ باآسانی آپنا ووٹ کاسٹ کر سکے انہوں نے بتایا کہ پولیس ، سی ٹی ڈی اور فرنٹیئر کور کے عملے نے مجموعی طور پر تھریٹ کے حوالے سے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کئے ہیں دھماکے میں کتنا بارود استعمال کیا گیا کے بارے میں سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ دھماکے میں بال بیئرنگ اور دیگر مواد استعمال ہواہے لیکن اسکی صحیح تصدیق اور بارودی وزن کا فرانزک رپورٹ آنے کے بعد صحیح بتا سکتے ہیں اس وقت کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہو گا پولیس نے اپنے فرائض کو احسن طریقے سے سرانجام دیا ہے اور دیتے رہے گی شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائے گی۔