بلوچستان سے قومی اسمبلی کے16اور صوبائی اسمبلی کے 50حلقوں پر انتخابات آج ہونگے

  • July 24, 2018, 11:25 pm
  • Election 2018
  • 416 Views

کوئٹہ (سٹاف رپورٹر) صوبائی الیکشن کمشنر نیاز احمد بلوچ نے کہا ہے کہ بلوچستان سے قومی اسمبلی کے16اور صوبائی اسمبلی کے 50حلقوں پر انتخابات آج ہونگے بلوچستان میں ووٹرز کی کل تعداد 4309773 ہے جس میں 2487521 مرد جبکہ 1822252 خواتین ووٹرز شامل ہیں ہے بلوچستان میں جنرل الیکشن 2018 کیلئے 4547 پولنگ اسٹیشننز قائم کیئے گئے ہیں،مرد حضرات کے پولنگ اسٹیشننز کی تعداد 1327 ہے خواتین پولنگ اسٹیشننز کی تعداد 1135 ہے،جبکہ 2034 مشترکہ اور 51 امپروائزڈ پولنگ اسٹیشنز ہیں،انہوں نے بتایا کہ بلوچستان میں 1768 پولنگ اسٹیشنز انتہائی احساس، 1475 حساس اور 1304 نارمل پولنگ اسٹیشنز ہیں،صوبے میں پولنگ بوتھ کی تعداد 12234 ہے جن میں سے 6904 مرد اور 5330 خواتین کے لئے مختص ہیں ،صوبے میں انتخابات کے انعقاد کے لئے 4547 پریزائیڑنگ آفیسرز،12334 پولنگ آفیسر،24668 اسسٹنٹ پریزائیڑنگ افیسرز الیکشن ڈیوٹی میں اپنے خدمات سرانجام دینگے،انہوں نے مزید کہا کہ بلوچستان میں قومی اسمبلی کی 16 جنرل نشستوں پر ابتدائی طور پر 292 امیدوار مد مقابل تھے جن میں سے 9 امیدواروں کی ریٹائرمنٹ کے بعد 283 امیدوار میدان میں ہیں،جبکہ صوبائی اسمبلی کی 51 نشستوں پر ابتدائی طور پر 969 امیدواروں مدمقابل تھے البتہ 27 امیدواروں کی ریٹائرمنٹ کے بعد اب امیدواروں تعداد 942ہو گئی ہے،بلوچستان میں قومی اسمبلی کی 16 نشستوں پر 7 اور صوبائی اسمبلی کی 51 جنرل نشستوں پر 18 حواتین الیکشن میں حصہ لے رہی ہیں،بلوچستان میں الیکشن کے دوران ووٹرز کی سیکورٹی کے لیئے متعد اقدامات کیئے گئے ہیں تاکہ ووٹرز اپنا حق رائے دہی کسی خوف کے بغیر استعمال کر سکیں اس حوالے سے صوبے بھر کے پولنگ اسٹیشنز پر پولیس کے 18605،بلوچستان کانسٹیبلری کے 4022،لیویز کے 14998،اور ایف سی کے 21872 جوان تعینات ہونگے انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ آج اپنے گھروں سے نکلیں اور اپنا حق رائے دہی استعمال کریں۔دریں اثناء بلو چستان میں بھی قو می اورصو با ئی اسمبلیوں کے نشستوں کے لئے آج صبح 8بجے سے شام چھ بجے تک پو لنگ ہو گی جس کے لئے تما م تر انتظا ما ت مکمل کر لئے گئے ہیں بلکہ پو لنگ عملہ اور ساما ن بھی پو لنگ اسٹیشنز پر پہنچا دیا گیا ہے،پو لنگ اسٹیشن کی کڑی نگرا نی کا عمل جا ری ہے بلکہ صو با ئی دارلحکومت کو ئٹہ سمیت صو بے کے مختلف تما م ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز میں سیکورٹی کے انتہا ئی سخت انتظا ما ت کر لئے گئے ہیں، بلو چستان میں صو با ئی اسمبلی کے 50نشستوں کے لئے 9سو سے زائد امیدواران میدان میں ہیں بلکہ قومی اسمبلی کی نشستوں کے لئے بھی سینکڑوں امیدواران میدان میں ہیں ۔ تفصیلا ت کے مطا بق بدھ کے روز ملک بھر کی طرح بلو چستان میں بھی عام انتخابات کے لئے پو لنگ ہو گی جس کے لئے تما م تر انتظا ما ت مکمل کر لئے گئے ہیں بلکہ پو لنگ عملہ اور سیکو رٹی اہلکاروں کو بھی پولنگ اسٹیشنز پہنچا دیا گیا ہے ۔ صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سمیت تمام ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز اور دیہی و شہری علاقوں میں سیکورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے ہیں پولنگ اسٹیشنز پر آرمی جوانوں سمیت ایف سی ، پولیس ، لیویز ، اے ٹی ایف ، بلوچستان کانسٹیبلری کے بھی اہلکار تعینات کردیئے گئے ہیں بلکہ شہروں اور حساس علاقوں میں ان کی گشت کا بھی سلسلہ بدستور جاری ہے ۔ منگل کے روز تمام اضلاع میں مخصوص سینٹرز سے انتخابی عملے کو انتخابات کے لئے درکار سامان اور دیگر فراہم کردی گئی اور انہیں سیکورٹی میں متعلقہ پولنگ اسٹیشنز کو پہنچا دیا گیا ہے ۔ بلوچستان میں صوبائی اسمبلی کی 50 نشستوں کے لئے 9 سو سے زائد امیدواران میدان عمل میں ہے اور مختلف سیاسی ، مذہبی ، قوم پرست جماعتوں اور آزاد امیدواران کے درمیان کانٹے دار مقابلے کی توقع کی جارہی ہے ۔ کوئٹہ میں نئی تشکیل پانے والی جماعت بلوچستان عوامی پارٹی کے امیدواران کو پشتونخوا ملی عوامی پارٹی ، متحدہ مجلس عمل،مجلس وحدت مسلمین ،ملی مسلم لیگ ، جے ڈبلیو پی، بلوچستان نیشنل پارٹی ، عوامی نیشنل پارٹی ، ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی ، پاکستان پیپلزپارٹی ، پاکستان مسلم لیگ (ن) ، جمعیت علماء اسلام (ن) اور بعض علاقوں میں آزاد امیدواران کو ہرانے کا چیلنج درپیش ہے جبکہ سابقہ دور حکومت کا حصہ رہنے والی جماعت پشتونخوا کے نامزد امیدواران کو بھی کامیابی کے لئے کڑے امتحان سے گزرنا پڑ رہا ہے ۔ متحدہ مجلس عمل میں شامل جماعتوں کو بھی اپنے نامزد امیدواران کی کامیابی کی امید ہے جبکہ بلوچستان نیشنل پارٹی کے نامزد امیدواران بھی جیتنے کے پرجوش نظر آتے ہیں آج صبح 8بجے سے شام 6 بجے تک پولنگ کا عمل بلاتعطل جاری رہے گا جس کے دوران 22 لاکھ سے زائد ووٹرز بلوچستان بھر میں حق رائے دہی کا استعمال کرکے 5 سال تک اپنے مستقبل کا فیصلہ کریں گے ۔ بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 35پر انتخابات کو ملتوی کردیا گیا ہے کیونکہ مذکورہ حلقے میں بلوچستان عوامی پارٹی کے انتخابی جلسے میں خود کش بم دھماکے کے نتیجے میں ڈیڑھ سو کے قریب افراد جاں بحق جبکہ بڑی تعداد میں زخمی ہوگئے تھے جس کے بعد الیکشن کمیشن نے مذکورہ حلقے پر انتخابات ملتوی کردیئے تھے ۔اب 50 حلقوں پر امیدواران کے درمیان کانٹے کا مقابلہ ہوگا ۔ بلوچستان میں 17سو 68پولنگ اسٹیشنز انتہائی حساس قرار دیئے گئے ہیں ۔ دیکھنا یہ ہے کہ آج کے دن عوام کس جماعت کو اپنے مینڈیٹ دے کر حق حکمرانی بخشتی ہے۔