عوام الناس آج کے اہم دن گھروں سے نکل کر ووٹ دینی جماعتوں وجماعت اسلامی کے باکردارامیدواروں کے حق میں استعمال کریں گھروں میں بیٹھ کر وقت ضا ئع کرنے والے پھر پانچ سال مسائل کے گرداب میں پھنس کر وائیں گے،مولانا عبدالحق ہاشمی

  • July 24, 2018, 11:25 pm
  • National News
  • 40 Views

کوئٹہ (پ ر)جماعت اسلامی کے صوبائی امیر مولاناعبدالحق ہاشمی نے کہا کہ عوام الناس آج کے اہم دن گھروں سے نکل کر ووٹ دینی جماعتوں وجماعت اسلامی کے باکردارامیدواروں کے حق میں استعمال کریں گھروں میں بیٹھ کر وقت ضا ئع کرنے والے پھر پانچ سال مسائل کے گرداب میں پھنس کر وائیں گے ۔باربار کامیاب ہونے والوں نے عوام کیلئے کچھ نہیں کیا اس لیے عوام خبر دار رہے اور بار بار آزمانے والوں کو پھرنہ آزمائیں ۔حکومت،سیکورٹی فورسزاور الیکشن کمیشن حالات کو پرامن بناکر الیکشن کو شفاف بنائیں عوام بھی شرپسندوں پر نظر رکھی عوام کوئی بھی دھاندلی کو برداشت نہیں کریں گے صاف شفا ف منصفانہ انتخابات وقت کی اہم ضرورت ہے عوام باکردار دیانت دار دین دار افراد کوکامیاب بنائیں تاکہ مسائل کا حل اور ملک وملت کے خلاف جاری سازشیں ناکام ہوجائیں۔ اگرعوام نے ووٹ کو بہترامیدوار کے حق میں استعمال کیا تو یہ ملک وقوم کیلئے سنگ میل کی حیثیت ثابت ہوگاکارکنان وذمہ داران متحرک رہے اورکسی بھی دھاندلی کونہ ہونے دیں ۔ انہوں نے کہا کہ بے عمل وعدوں اور خالی خولی اعلانات کرنے والے امیدوار پھر پانچ سال غائب رہیں گے ہم عوام میں ہیں عوام کیساتھ رہیں گے اور انشاء اللہ عوامی مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے ہم منتخب نہ بھی تھے توبھی عوام کی خدمت میں مصروف رہتے تھے جماعت اسلامی نے اپنے امیدواران وارکان کی ہر سطح پر امانت دیانت اور خدمت کے حوالے سے خدمت کی ہیں جماعت اسلامی سے وابستہ افراد انشاء اللہ کامیاب ہوں گے اور کامیابی کے بعد دیانت ونیک نیتی سے عوام کی بھر پورخدمت کریں گے ۔ جنہوں نے عوام اور ملک کو یہاں تک پہنچایا کہ کوئٹہ سمیت بلوچستان کے دور درازعلاقوں میں پینے کے پانی تک میسر نہیں گزشتہ کئی عشروں سے صوبہ بھر میں کوئی میگا پراجیکٹ نہیں بنا کوئٹہ کے عوام کو ٹینکر مافیاکے رحم وکرم پرچھوڑ دیا ہے تعلیم وصحت کے اداروں میں سہولیات ،معیاری تعلیم وعلاج میسر نہیں ۔منتخب نمائندوں وحکومتوں نے شہروں کو دیہات بنادیا ہے جبکہ دیہاتوں میں زندگی اجیرن بنادی گئی ہے یہ سب اسی وجہ سے ہے کہ ہم دیانت دار خدمت کے جزبے سے سرشار افراد کو ووٹ نہیں دیتے لسانیت ،فرقہ واریت ،قبائلیت ومفادپرستی کے بجائے کردار اعمال ودیانت کو سامنے رکھا جائے تاکہ لمحوں کی خطا اور صدیوں کی سزاسے بچ سکیں ۔انتخابی جلسوں میں خوشنمانعروں ،بے عمل منشور پیش کرنے والوں کو مسترد کیا جائے جو عوامی ووٹ سے منتخب ہووہی قوم کو قبول ہے مال ودولت وکسی اور ذریعے سے قوم کو کسی کو مسلط نہ کیاجائے۔