کوئٹہ سے26 جولائی کو پہلی پرواز 166 حاجیوں کو لیکر ملتان پہنچے گی

  • July 24, 2018, 11:25 pm
  • National News
  • 295 Views

کوئٹہ (این این آئی)کوئٹہ سے26 جولائی کو پہلی پرواز 166 حاجیوں کو لیکر ملتان پہنچے گی،وزارت مذہبی امور اور شاہین اےئر لائن کے درمیان ہونے والے معاہدے کی نقل بلوچستان ہا ئی کورٹ میں جمع کروا دی گئی ،بلوچستان ہائی کورٹ میں کوئٹہ سے حج پروازوں کی بندش کے خلاف آئینی درخواست پر سماعت جسٹس جمال مندوخیل اور جسٹس ظہیر الدین کاکڑ پر مشتمل بینچ نے کی سماعت میں ڈائریکٹر حج بلوچستان,،اسٹیشن مینیجر شاہین ایئرلائن عدالت میں پیش ہوئے ، درخواست گزاروں کے وکلاء اسحاق ناصر ایڈوکیٹ اور نصیب اللہ ترین ایڈوکیٹ نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ 26 جولائی کا فلائٹ شیڈیول جاری کیا گیا ہے مگر حاجیوں کو مطلع نہیں کیا گیا، حاجیوں کو معلومات ہی نہیں کہ کس نے کب جانا ہے، شاہین اےئر لائن کے اسٹیشن مینیجر نے عدالت کو آگاہ کیا کہ وزارت مذہبی امور کی جانب سے ٹرانزٹ فلائٹس کیلئے تاحال رقم ادا نہیں کی گئی ہے،ڈائریکٹر حج بلوچستان نے کہا کہ حج آپریشن کے سلسلے میں شاہین ایئرلائن کو 9 ارب روپے پہلے ہی ادا کئے جاچکے ہیں، عدالت نے محکمہ مذہبی امور اور شاہین ایئرلائن کے درمیان طے پانے والے ایم او یو کی کاپی عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت کچھ دیر کے لئے ملتوی کی ،سماعت دوبارہ شروع ہونے پر محکمہ مذہبی امور اور شاہین ایئرلائن کے درمیان طے پانے والے ایم او یو کی نقل عدالت میں پیش کی گئی جبکہ اسٹیشن مینیجر شاہین ایئرلائن نے حاجیوں کا شیڈیول عدالت میں پیش کیا سماعت کے دوران عدالت نے احکامات دیے کہ شیڈیول کے مطابق حاجیوں کو فلائٹس کی بروقت اطلاع دی جائے اور شاہین ایئرلائن کو پروازوں کا معاوضہ ایک ہفتے کے اندر کیا جائے، ساتھ ہی بلوچستان سے جانے والی پہلی فلائٹ کی تفصیلات آئندہ سماعت پر پیش کی جائیں جس کے بعد کیس کی سماعت 27 جولائی تک ملتوی کردی گئی