دشمن ترقی اور امن عمل کو سبوتاژکرنا چاہتے ہیں، چیئرمین سینٹ

  • July 24, 2018, 11:25 pm
  • National News
  • 219 Views

کوئٹہ(آن لائن)چیئرمین سینیٹ میر محمد صادق سنجرانی نے دالبندین اور چمن میں بم دھماکوں میں زخمی ہونیوالوں کی سول سنڈیمن ہسپتال کوئٹہ میں عیادت کی اس موقع پر ان کے ہمراہ سینیٹر نصیب اللہ بازئی بھی موجود تھے چیئرمین سینیٹ میر محمد صادق سنجرانی نے گزشتہ روز دالبندین میں سیاسی جماعت کے انتخابی دفتر پر دستی بم حملے اور چمن میں بم دھماکے میں زخمی ہونیوالوں کی سول سنڈیمن ہسپتال میں عیادت کی اور ہسپتال انتظامیہ سے زخمیوں کے حوالے سے بات چیت بھی کی اس موقع پر چیئرمین سینیٹ نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کر تے ہوئے ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے زخمیوں کے علاج معالجے کے لئے اٹھائے جانیوالے اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ آج بلوچستان کے مختلف علاقوں میں دہشت گردی سمیت دیگر واقعات میں زخمی ہونیوالے مریض علاج کے لئے ہسپتال آتے ہیں ہسپتال انتظامیہ انہیں بہتر طور پر سہولیات فراہم کر تی ہے انہوں نے کہا ہے کہ ملک دشمن عناصر ترقی اور امن کو سبوتاژ کرنے کے لئے اس طرح کی گناؤنی حرکات کر تے ہیں عوام اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کر کے ایسے گھناؤنے اقدامات سے محفوط رہ کر ان کی سازشوں کو ناکام بنا سکتے ہیں۔