مستونگ ،پولیس کی گاڑی پر فائرنگ چار اہلکار زخمی

  • July 24, 2018, 12:16 am
  • National News
  • 82 Views

کوئٹہ (این این آئی)بلوچستان کے ضلع مستونگ کے علاقے میں پولیس کی گاڑی پر فائرنگ چار اہلکار زخمی ہوگئے ،پولیس ذرائع کے مطابق پیر کو مستونگ کے علاقے نوشکی روڈ پر پولیس کی ٹیم کالعدم تنظیم کے کا ندوں کی موجودگی پر کاروائی کے لئے جارہی تھی کہ نا معلوم مسلح افراد نے پولیس کی گاڑی پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں چار اہلکار زخمی ہوگئے جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا مزید کاروائی جاری ہے