انتخابی عملے کو بلوچستان کے دوردراز علاقوں میں روانہ کردیاگیا

  • July 23, 2018, 11:00 pm
  • National News
  • 50 Views

کوئٹہ (آن لائن) بلوچستان میں عام انتخابات کے لئے تعینات ہونے والے انتخابی عملے کو روانہ کر دیا گیا تاہم اکثر سرکاری ملازمین غائب نگران حکومت اور چیف سیکرٹری سرکاری ملازمین کے سامنے بے بس ذرائع کے مطابق 25 جولائی کو ہونے والے عام انتخابات میں ترسیل کا عمل شروع کر دیا گیا سخت سیکورٹی میں بلوچستان کے دور دراز اور حساس علاقوں میں پولیس ‘ ایف سی کی زیرنگرانی میں ٹیموں کو روانہ کر دیا گیا تاہم ڈیوٹی کے دوران انتخابی عملہ تاحال غائب ہے نگران حکومت اور ضلعی انتظامیہ سرکاری ملازمین کے سامنے بے بس ہوگئے ۔