بلوچستان کے مختلف اضلاع میں 700سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب مکمل

  • July 23, 2018, 10:58 pm
  • National News
  • 49 Views

کوئٹہ(آئی این پی)محکمہ داخلہ حکومت بلو چستان کی جانب سے الیکشن 2018سے پہلے صوبے کے مختلف اضلاع کے حساس پولنگ اسٹیشنوں میں سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب کاکام تیزی سے جاری ہے ۔بلو چستان کے مختلف اضلاع اب تک تقریباً 700سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب مکمل ہوچکی ہے محکمہ داخلہ کے مطابق الیکشن 2018سے قبل بلو چستان بھر کے تمام اضلاع میں تقریباً 1700سی سی ٹی وی کیمرے لگانے کا حدف مقرر کیاگیا ہے الیکشن کے حوالے سے صوبے کے اکثر اضلاع میں سیکورٹی اہلکاروں کی تعیناتی کردی گئی ہے اور کئی ایک اضلاع سیکورٹی اہلکاروں نے اپنے فرائض سنبھال لئے ہیں جبکہ باقی ماندہ تمام اضلاع میں آج 24جولائی تک سیکورٹی اہلکاران کی تعیناتی مکمل ہوجائے گی ۔علاوہ ازیں جنرل الیکشن 2018 کے حوالے سے صوبائی محکمہ داخلہ میں کنٹرول روم کا قیام بھی عمل لایا گیا ہے جو 24گھنٹے فعال رہے گا ۔کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں یامعلومات کے حصول کیلئے کنٹرول روم کے فون نمبرز 081-9204116,081-9204113,081-9204130,081-9204149,081-9204114,081-9204131 اور فیکس نمبر ۔081-9201835,081-9202217,081-9201872 پررابطہ کیا جاسکتا ہے.