بلو چستان کے عازمین حج کو کوئٹہ سے کراچی اور ملتان بذریعہ ہوائی جہاز لیکر جانے سے متعلق معاملات طے

  • July 23, 2018, 10:57 pm
  • National News
  • 30 Views

کوئٹہ (این این آئی )بلو چستان کے عازمین حج کو کوئٹہ سے کراچی اور ملتان بذریعہ ہوائی جہاز لیکر جانے سے متعلق شاہین ائیر لائن اور وزارت مذہبی امور کے درمیان معاملات طے پا گئے کوئٹہ سے پہلی حج پرواز 26جولائی کو روانہ ہوگی پیر کو بلوچستان ہائی کورٹ میں کوئٹہ سے حج پروازوں کی بندش پر آئینی درخواست کی سماعت جسٹس جمال مندوخیل اور جسٹس ظہیر الدین کاکڑ پر مشتمل بینچ نے کی سماعت میں ڈائریکٹر حج بلوچستان, اسٹیشن مینیجر شاہین ایئرلائن عدالت میں پیش ہوئے سماعت کے دوران اسٹیشن مینیجر شاہین ائیر لائن نے عدالت کو بتایا کہ وزارت مذہبی امور حج اوقاف اور شاہین ایئرلائن کے درمیان ایم او یو طے پایا ہے، شاہین ایئرلائن کوئٹہ تا کراچی اور کوئٹہ تا ملتان حاجیوں کو پہنچائے گی، جبکہ حاجیوں کی وطن واپسی پر بلوچستان کے لئے فلائٹس کا انتظام کیا جائے گا، اس موقع پر ڈائریکٹر حج بلوچستان نے جواب عدالت میں جمع کرایا جس کے مطابق کوئٹہ سے پہلی فلائٹ 26 جولائی کو ملتان جائے گی، عدالت نے احکامات دیے کہ حاجیوں کو ایس ایم ایس، ویب سائٹ اور دیگر ذرائع سے فلائٹ کی بروقت اطلاع دی جائے، اور اس حوالے سے متعلقہ حکام کو اپنی اپنی رپورٹ آج جمع کرائیں جس کے بعد کیس کی سماعت آج تک کیلئے ملتوی کردی گئی۔