قلعہ عبداللہ میں عدالتی پابندی کے باوجود ترقیاتی منصوبوں کے اجراء بارے کیس کی سماعت

  • July 23, 2018, 10:57 pm
  • National News
  • 23 Views

کوئٹہ(آن لائن)بلوچستان ہائیکورٹ میں انتخابی مہم کے دوران جاری ترقیاتی کاموں کے خلاف درخواست پر سماعت جسٹس جمال مندوخیل اور جسٹس ظہیر الدین کاکڑ پر مشتمل بینچ نے کی درخواست گزار علاوالدین کی جانب سے نصیب اللہ ترین ایڈوکیٹ عدالت میں پیش ہوئے نصیب اللہ ترین ایڈووکیٹ نے عدالت کو بتایا عدالتی پابندی کے باوجود قلعہ عبداللہ میں ایس ڈی آئی فنڈ سے ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے سابق رکن اسمبلی کے الیکشن پیکج کے تحت سولر انرجی شمسی ٹیوب ویلوں کی تنصیب سمیت ترقیاتی کام جاری ہیں عدالت نے قلعہ عبداللہ میں جاری ترقیاتی کام فوری روکنے کا حکم دے دیا آئندہ سماعت پر ایڈیشنل چیف سیکریٹری، سیکریٹری فنانس، ایگزیکٹو انجینئر پی ایچ ای و دیگر کو طلب کرلیا۔