پشین، اہلسنت و الجماعت اور پاکستان راہ حق پارٹی سمیت ء مجلس عمل پاکستان کا ملک عبدالقیوم کاکڑ کی مکمل حمایت کا اعلان

  • July 23, 2018, 10:57 pm
  • National News
  • 37 Views

پشین (نامہ نگار) اہلسنت و الجماعت اور پاکستان راہ حق پارٹی کے ضلعی ترجمان مولانا سید عبدالوارث فاروقی امیدوار برائے حلقہ پی بی 20پشین تھری مولانا سید محمد رمضان فاروقی نے نیشنل پریس کلب پشین میں پریس کانفرنس کے دوران حلقہ این اے 262پر پاکستان پیپلز پارٹی کے نامزد امیدوار ملک عبدالقیوم کاکڑ کی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ حمایت کا فیصلہ اہلسنت و الجماعت و پاکستان راہ حق پارٹی کی مشاورت اور امیدوار کی سماجی خدمات و نیک نیتی کے بنیاد پر کررہے ہیں راہ حق پارٹی کے کارکنان قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 262پر اپنا ووٹ پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار ملک عبدالقیوم کاکڑ کو دیں راہ حق پارٹی کا نظریاتی ووٹ بنک زیادہ ہیں عام انتخابات میں اُن کا چناؤ کرنا ہوگا جس کا علاقے کیلئے بہتر خدمات ہو امید ہے پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار کامیاب ہو کر ایوان میں پاکستان راہ حق پارٹی کے نمائندوں کا ساتھ دیکر ناموس صحابہ بل پر کام کریں گے صحابہ کرام ہماری ایمان اور بنیاد ہے دفاع صحابہ نہ صرف اہلسنت و الجماعت پر بلکہ تمام امت مسلمہ پر فرض ہے اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار ملک عبدالقیوم کاکڑ نے انکی حمایت کرنیوالے پاکستان راہ حق پارٹی کے رہنماؤں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ 2013ء کے الیکشن میں مذکورہ جماعت نے بھی ان پر اعتماد کرتے ہوئے کافی ووٹ دیئے انکے اعتماد کو کبھی ٹھیس نہیں پہنچائیں گے ہم احسان فراموش نہیں علماء کا احترام ہم پر فرض ہے اہلسنت و الجماعت و پاکستان راہ حق پارٹی ملک بھر میں وجود رکھتی ہے اس موقع پر پی پی پی کے ضلعی جنرل سیکرٹری نادر خان کاکڑ بھی انکے ہمراہ تھے ۔دریں اثناء مجلس عمل پاکستان کے صوبائی نائب چیئرمین حاجی عبدالصمد خان خلجی نے بھی قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 262پر پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار ملک عبدالقیوم کاکڑ کی حمایت کا اعلان کیا ان کا کہنا تھا کہ ڈسٹرکٹ میں مسائل کے انبار لگے ہیں ماضی میں منتخب نمائندوں نے ڈسٹرکٹ کیلئے کچھ نہیں کیا ملک عبدالقیوم کاکڑ سماجی شخصیت کے ساتھ ساتھ دل میں عوامی خدمات کا جذبہ رکھنے والا انسان ہے کل انکی کامیابی کا دن ہے۔