متحدہ مجلس عمل بلوچستان میں لوٹ مار کا راستہ روکے گی،متحد ہ مجلس عمل

  • July 23, 2018, 10:56 pm
  • National News
  • 35 Views

کوئٹہ(پ ر) متحدہ مجلس عمل کے امیدوار قومی اسمبلی این اے 264مولانا عصمت اللہ ، پی بی 25ملک سکندرخان ایڈوکیٹ ،جماعت اسلامی کے صوبائی امیر مولاناعبدالحق ہاشمی ،صوبائی سیکرٹری اطلاعات ولی خان شاکر نے کہا کہ عوام الناس کا دینی جماعتوں پر اعتماد ہماری توقعات سے بڑھ کر ہے جہاں بھی جاتے ہیں عوام دل کی گہرائیوں سے خوش آمدید کہتے ہیں نظریاتی دینی ووٹ مذہبی جماعتوں کے اتحاد کو ملیگاسیکولر قوتوں کی سازشوں کوناکام بنانے عوامی مسائل کے حل کیلئے قوم کتاب پرمہر لگائیں گے دینی جماعتوں کے اتحاد کو الیکشن کے بعد میں جاری رکھا جائے تاکہ اسلام کے خلاف قانون سازی رکھوائی جائیں ۔25جولائی ایم ایم اے کی کامیابی کا دن ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے الفلاح اسٹریٹ کاکڑ کالونی حاجی عبدالرحیم لالا کی رہائش گاہ پر جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہی جلسہ میں جماعت اسلامی کوئٹہ کے امیر مولانا عبدالکبیر شاکر ،صوبائی سیکرٹری اطلاعات عبدالولی خان شاکر،سوشل ورکرجمال الدین کاکڑ سمیت جماعت اسلامی کے کارکنان ونوجوانوں اور عمائدین نے کثیر تعدادمیں شرکت کی اس موقع پر انہوں نے مزید کہا کہ متحدہ مجلس عمل بلوچستان میں لوٹ مار کا راستہ روکھے گی عوام کے وسائل عوام پر خرچ کریں گے علاقے کے دیرینہ مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے ہم اسلامی سیاست کرکے عوام کی بھر پور خدمت کیساتھ دشمن کی سازشوں کو ناکام بنائیں گے عوام ایم ایم اے کا ساتھ دیں اور کتاب کے نشان کو ووٹ دیکر مجلس عمل کو کامیاب بنائیں حکمرانوں وسرمایہ داروں پرخرچ کرنے کے بجائے عوام پر خرچ کریں گے عوام پینے کے پانی ،بجلی وصحت اور تعلیم کی سہولیات کو ترس رہے ہیں مگر بدقسمتی سے ہمارے منتخب نمائندے وحکمران عیاشیوں وشاہ خرچیوں میں مصروف ہیں بلوچستان کے خون پسینے ،ٹیکس ووسائل کو صوبے کے عوام کی حالت بدلنے پر خرچ کریں گے اقرباء پروری رشوت اور سفار ش کلچرنے نوجوان تعلیمافتہ نوجوانوں سے روزگار چھین لیا ہے روزگار فروخت کرنے والے پھر عوام کے پاس ووٹ مانگنے آئے ہیں جو لمحہ فکریہ ہے عوام ان لٹیروں سے ہوشیار رہے اور نیک صالح دین دار ایم ایم اے کے امیدواروں کوکامیاب بنائیں ۔بے حیائی وبے غیرتی اورفحاشی وعریانی کے سیلاب کو روکھنے کیلئے نوجوان ایم ایم اے کا ساتھ دیں ایم ایم اے کی بحالی میں جماعت اسلامی وجمعیت نے ملکر بھر پور کردار اد اکیا انشاء اللہ ایم ایم اے کے اتحاد کو آگے بھی جاری رکھیں گے بدعنوان سیاسی عناصر کی لوٹ مار کی وجہ سے عوام کی زندگی اجیرن ہوگئی عوام سے جیننے کا حق چھیننے والے پھر عوام کو مشکل میں ڈالنے کیلئے ووٹ مانگ رہے ہیں عوام النا س اس بار ان لٹیروں،تعصبی ولسانیت کے پرچار کرنے والوں کی جال میں نہیں آئیں گے ہم کامیاب ہوکر عوام کے بنیادی مسائل حل کریں گے ۔