25 جولائی کا دن اسلام پسندوں کی فتح کا دن ہے ،جے یوآئی

  • July 23, 2018, 10:56 pm
  • Election 2018
  • 146 Views

کوئٹہ(آن لائن)جمعیت علماء اسلام کے مرکزی رہنماؤں مرکزی سیکرٹری جنرل مولانا عبدالغفور حیدری ، مرکزی سیکرٹری اطلاعات حافظ حسین احمد ، سابق صوبائی وزیر حافظ حسین احمد شرودی، صوبائی خطیب رویت ہلال کمیٹی کے رکن مولانا انورالحق حقانی ، مولانا محمد طاہر توحیدی سمیت دیگر رہنماؤں نے کہا ہے کہ 25 جولائی کا دن اسلام پسندوں کی فتح کا دن ہے اسلام ملک دشمن قوتوں کی شکست کا دن ہے عوام متحدہ مجلس عمل کے امیدواروں کو کامیاب کرانے کیلئے اپنے ووٹ کا صحیح استعمال کرے کیونکہ متحدہ مجلس عمل کے نامزد امیدوار ہی ملک میں اسلامی قانون کے نفاذ اور اسلام کی سربلندی کیلئے عملی کردار ادا کرتے ہوئے ملک دشمن عناصر کے خلاف سیسہ پلائی دیوار بن سکتے ہیں یہ بات انہوں نے گزشتہ روز توحیدی ہاؤس کے افتتاح کے مقام پر منعقدہ تقریب کے شرکاء سے گفتگو کے دوران کیا اس موقع پر جمعیت علما اسلام پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری حلقہ 32 کے نامزد امیدوار مولانا عبدالغفور حیدری جمعیت کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات حلقہ 266 کے نامزد امیدوار مولانا حافظ حسین احمد جمعیت کے بزرگ رہنما ء سابق وزیر بلدیات مولانا حافظ حسین احمد ، شرودی ، صوبائی خطیب مولانا قاری انوار الحق حقانی ،صاحبزاد حافظ خلیل احمد سارنگزئی ،مولانا علی محمد مہترزئیء اور مولانا امین اللہ نے کلی چلتن رئیسانی میں جمعیت علما اسلام ضلع کوئٹہ کے سینئر مولانا محمد طاہر توحید ی نے کہا کہ 25 جولائی کو اسلام پسندوں کی فتح کا دن اسلام ملک دشمن قوتوں کی شکست کادن ثابت ہوگا پاکستانی قوم 25 جولائی کو گھروں سے نکل کرمتحدہ مجلس عمل کے امیدواروں کو کامیاب کرکے ایوان میں بھیجیں تاکہ عوام کے دیرینہ مسائل حل ہوسکے اور ملک میں اسلامی نفاذ کے نظام میں حائل رکاوٹوں کو دور کیا جاسکے اس موقع پر مولانا گل کرم حقانی مولانا عبدالنا فع ، مولانا عبدالقاہر ،حافظ منیر احمد ایڈوکیٹ حافظ زبیر احمد ، عبدالصمد خان کاکڑ ، مولانا رازمحمد ، مولانا عبدالمنان و دیگر بھی موجود تھے۔