کارکردگی کی بنیاد پر عوام سے ووٹ مانگ رہے ہیں، قادر بلوچ

  • July 23, 2018, 10:55 pm
  • Election 2018
  • 133 Views

خاران(نامہ نگار) پاکستان مسلم لیگ کے صوبائی صدر نامزد امیدوار برائے قومی اسمبلی حلقہ این اے 268نوشکی خاران چاغی سابق وفاقی وزیر جنرل( ر )عبد القادر بلوچ نے کہا ہے کہ کارکردگی کی بنیاد پر عوام سے ووٹ مانگ رہے ہیں۔ عوام تمام امیدواروں کی سابقہ کارکردگی کی بنیاد پر 25 جولائی کو اپنا ووٹ کاسٹ کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر بی این پی عوامی کے ضلعی آرگنائزر مقبول بلوچ اور بزرگ رہنما حاجی عظیم بڑیچ او رتحصیل کونسل کے ممبر حافظ محمد علی نے بھی قومی اسمبلی این اے 268 کے لئے جنرل ر عبد القادر بلوچ کی حمایت کا اعلان کیا۔