25جولائی کرپٹ عناصر کی سیاست کا آخری دن ہوگا، مولانا رمضان مینگل

  • July 22, 2018, 11:38 pm
  • National News
  • 47 Views

کوئٹہ(آن لائن)اہلسنت والجماعت و پاکستان راہ حق پارٹی کے امیدواروں نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ 25جولائی کو عوام کے مستقبل کا فیصلہ ہوگا اب عوام باشعور ہیں ماضی کے آزمائے ہوئے نمائندوں کو عوام نے مسترد کردیا ہے اس بار انشااللہ کامیابی پاکستان راہ حق پارٹی کے امیدواروں کی ہوگی 25 جولائی کرپٹ لوگوں کی سیاست کا آخری دن ہوگا ہم اپنے ووٹوں کی قوت ہیں سے انہیں شکست دیں گے کوئٹہ کی تعمیر و ترقی کے لئے بھرپور کردار ادا کریں گے سریاب کے اکثر علاقے ہر قسم کی سہولیات سے محروم ہیں ان علاقوں کو ایسے نظرانداز کیا جارہا ہے جیسے یہ علاقے اس صوبے کے حصے ہی نہیں منتخب ہونے کے بعد سب سے پہلے سریاب کے دہی علاقوں پر توجہ دیں گے ان خیالات کا اظہار اہلسنت والجماعت و پاکستان راہ حق پارٹی کے این اے 266کے امیدوار مولانا محمد رمضان مینگل نے اپنی رہائشگاہ پر پولنگ ایجنٹس کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا دریں اثنا این اے 265کے امیدوار قاری عبدالولی فاروقی و پی بی 28کے امیدوار مفتی کلیم اللہ حیدری نے پولنگ ایجنٹس کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 25جولائی کو سوچ سمجھ کر ایسے نمائندوں کا انتخاب کریں جو قومی و صوبائی اسمبلیوں میں جاکر مراعات و ذاتی مفادات سمیٹنے کے بجائے حقیقی معنوں میں عوام کے مسائل کے حل پر توجہ دیں عوام نے سب کو آزما لیا اب کی بار راہ حق پارٹی کے امیدواروں کو آزما کر دیکھیں ہم آپکی توقعات پر پورا اتر کہ دکھائیں گے انہوں نے مزید کہا کہ ہم عوام کے حقوق کے لئے میدان میں نکلیں ہیں اگر عوام نے ہم پر اعتماد کیا تو انشااللہ ہم بھی انکے اعتماد کو ٹھیس نہیں پہنچائیں گے صوبے کو پر امن اور خوشحال بنا کر دکھائیں گے صوبے سے فرقہ واریت، بدامنی، کرپشن اور بیروزگاری کا خاتمہ کریں گے اور میرٹ پر تمام نوکریاں تقسیم کی جائینگی اور صحت کے شعبے میں خصوصی توجہ دی جائی گی۔