بعض عناصر اسلام کا نام اسلام آباد تک پہنچنے کیلئے استعمال کررہے ہیں، جمعیت ن

  • July 22, 2018, 11:38 pm
  • National News
  • 42 Views

کوئٹہ(پ ر)جمعیت علماء اسلام نظریاتی کے مرکزی نائب وبلوچستان کے امیر این اے 264پی بی 25 کے امیدوار مولانا عبدالقادر لونی مرکزی سیکرٹری اطلاعات حاجی سید عبدالستارشاہ چشتی، راحق کے ضلعی جنرل سیکرٹری مولوی شاہ محمد، مولانا عبدالرحمان نے کہاہے کہ مسلمان ڈالروں کیلئے تو بک جاتے ہیں لیکن یہودی اپنے سرمایہ کو اپنے مذہب پر خرچ کرتے ہیں امریکہ کی جانب سے کلام اﷲ میں ردوبدل جہادی آیات کو نکالنا اور عالم اسلام کی خاموشی لمحہ فکریہ ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے شاہی کاریز عبدالولی چوک ایئرپورٹ روڈ، گل محمد کلی اور ناصران میں جلسوں قبائلی جرگوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا جلسوں سے حاجی داد محمد، حافظ عبیداﷲ، حافظ محمد یوسف عرفان، عزیز الحق حاجی عبدالظاہر ودیگر نے بھی خطاب کیارہنماؤں نے کہاکہ بعض عناصر اسلام کا نام اسلام آباد تک پہنچنے کیلئے استعمال کررہے ہیں اور ان اسلام پسندوں کے ہوتے ہوئے قانون ناموس رسالت ﷺ میں ترمیم حلف نامہ کا خاتمہ زنا بالرضا ان کی اسمبلی میں موجودگی کے باوجود ہوا لیکن جمعیت نظریاتی کے ہوتے ہوئے انشاء اﷲ کوئی اسلام وملک دشمن کوشش کو کامیاب نہیں ہونے دینگے،انہوں نے کہاکہ جمعیت نظریاتی راہ حق اہلسنت والجماعت کا انتخابی اتحاد اسلامی وحدت کی نشانی ہے،دریں اثناء جمعیت نظریاتی حلقہ پی بی 29اور حلقہ پی بی 27کے امیدوار مولانا قاری مہراﷲ پاکستان راہ حق حلقہ این اے 265کے امیدوار مولانا قاری عبدالولی فاروقی مولانا عبدالرحیم مولانا محمد ابراہیم حافظ سلیم شاکر ودیگر نے پشتون آباد کلی اسماعیل کلی شیخان میں کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ عوام 25جولائی کو لادین اور سیکولر قوتوں کے تابوت میں ووٹ کے ذریعے آخری کیل ثابت ہوگی لادین اور سیکولر قوتوں کی سازشوں سے آج ملک عدم استحکام کا شکار ہے انہوں نے کہاکہ عوام اپنی تقدیر بدلنے کیلئے 25جولائی کو ہمیں ووٹ دیں۔