بلوچستان کی قومی وصوبائی نشستوں پر1239امیدوار میدان میں

  • July 22, 2018, 11:37 pm
  • Election 2018
  • 123 Views

کوئٹہ(آئی این پی)بلوچستان سے قومی وصوبائی اسمبلیوں سے22امیدواروں نے الیکشن سے ریٹائرمنٹ کااعلان کردیا قومی اسمبلی کے 16 نشستوں پر 287 جبکہ صوبائی اسمبلی کے 51 نشستوں پر 952 امیدوار اب بھی میدان میں ہیں۔ صوبائی الیکشن کمشنر نیاز احمد بلوچ کے مطابق قومی اسمبلی کے مختلف حلقوں سے پانچ امیدواروں نے ریٹائرمنٹ کااعلان کیا جبکہ بلوچستان اسمبلی کے مختلف حلقوں سے17امیدواروں نے ریٹائرمنٹ کااعلان کیا،نیاز احمد بلوچ کے مطابق اب قومی اسمبلی کے16حلقوں میں 287امیدوار میدان میں ہیں،جبکہ بلوچستان اسمبلی کی 51نشستوں پر952امیدواروں میں مقابلہ ہوگا انہوں نے کہا کہ الیکشن کے حوالے سے سکیورٹی سمیت تمام انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں اور بیلٹ پیپرزسمیت الیکشن میٹریل متعلقہ آر اوز کو بھجوایاجاچکاہے۔